1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق میں 36 افراد ہلاک

2 جنوری 2008

حکام دارلحکومت بغداد میں آج کے خود کش حملے کو گزشتہ برس ستمبر کے بعد ملک میں ہونے والا بدترین حملہ قرار دے رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYFe
تصویر: AP

عراقی دارلحکومت میں ایک خود کش بم حملے میں 36 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے جنازے کے ایک جلوس میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر کے بعد یہ ملک میں ہونے والا بد ترین خود کش حملہ ہے۔ ایک حملے میں بعقوبہ میں ایک خاتون خود کش بمبار نے رضا کاروں کی ایک چوکی کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میںدس افراد کے ہلاک اور آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بغداد میں حکومتی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ برس عراق میں تشدد کے واقعات میں 16,200 سویلین ہلاک ہوئے ۔ جبکہ سال 2006 میں مرنے والوں کی تعداد تقریبا 12,000 تھی۔