1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'عرب امارات میں غیر ملکیوں کا 'سیلاب

Geelani, Gowhar20 مئی 2008

سات خلیجی ریاستوں کا اتحاد‘ متحدہ عرب امارات‘ قدرتی گیس اور تیل کے ذخائر کے لئے دنیا بھر میں جانا پہچانا جاتا ہے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ریاستیں دنیا کے اہم سیاحتی مراکز میں شمار ہوتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/E3KW
دبئی کے نیوز چینل میں غیر ملکیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےتصویر: picture-alliance / dpa

یو اے ای کی بے پناہ دولت دنیا بھر کے لئے کشش کا باعث ہے۔بھارت اور پاکستان جیسے جنوبی ایشیائی ممالک سے محنت کش افراد بہتر روزگار کی تلاش میں اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لئے دبئی اور ابو ظہبی جیسی خلیجی ریاستوں کا رُخ کرتے ہیں۔جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک سے بڑی تعداد میں پیشہ ور افراد متحدہ عرب امارات کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں۔غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث متحدہ عرب امارات کی حکومت اور مقامی باشندوں کو تشویش لاحق ہے۔اس تشویش کے پیچھے کون سی بنیادی وجوہات کارفرما ہیں؟