1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

علاج معالجے کے قدیم نسخوں کی ڈیجیٹل ڈائرکٹری کا منصوبہ

12 اپریل 2006

بھارت میں علاج معالجے کے قدیم نسخوں اور جڑی بوٹیوں کے بارے میں انسانی معلومات کے صدیوں پرانے خزانے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک Digital Directory کی صورت میں محفوظ کرنے کے ایک منصوبے پر کام جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/DYM0
تصویر: AP

پاکستان اور بھارت میں حکیم اور وید انسانوں کو کئی صدیوں سے شفا دے رہے ہیں۔ بھارت میں علاج معالجے کے قدیم نسخوں اور جڑی بوٹیوں کے بارے میں انسانی معلومات کے صدیوں پرانے خزانے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک Digital Directory کی صورت میں محفوظ کرنے کے ایک منصوبے پر کام جاری ہے تاکہ جہاں ایک طرف جنوبی ایشیا میں مریضوں کا دیسی علاج کرنے والے معالجوں کو آسانی رہے وہاں اِن نسخوں اور اِس صدیوں پرانے علم کو کوئی چوری بھی نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ ترقی یافتہ دنیا کے کچھ ماہرین اِن جڑی بوٹیوں کے معجزانہ اثرات اور معلومات کو خود سے منسوب کرنے لگے تھے۔ ڈوئچے وَیلے کے ساتھ ایک انٹرویو میں بھارت کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے Scientific Communication اور اِنفارمیشن ریسورس کے ڈاریکٹر ڈاکٹر ونود کمار گپتانے بتایا کہ اِس بڑے منصوبے پر کام سن 2000ءمیں شروع کیا گیا تھا۔ مزید تفصیلات کے لئے سماعت فرمائیے ڈاکٹر گپتا کا انٹرویو۔