1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

علمِ ریاضی کا مختصر تعارف

20 جون 2008

کہا جاتا ہے کہ حساب یا ریاضی میں انسانی ذہن کا ارتقائی سفر انسانی ترقی کی بنیاد ہے۔جرمنی میں میتھ میٹکس کی اہمیت کے پیشِ نظر سن دو ہزار آٹھ کو ریاضی کی آگاہی کا سال بھی قرار دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EMsS
ریاضی کی ایک مساوات کےحل میں استعمال کئے گئے سمبل۔تصویر: BilderBox

میتھ میٹکس یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی علم یا مطالعہ ہے۔ قدیمی

یونانی مفکرین کے نزدیک تو ہر شے حساب کے دائرے میں آتی تھی۔

حساب یا ریاضی میں دریافتوں کا سلسلہ معلُوم سے نامعلُوم کی جانب

رہاہے۔

Symbolbild Computer Null und Eins
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کمپیوٹر کی زبان صرف صفر اور ایک پر مشتمل ہو تی ہےتصویر: AP

اِسی مناسبت سے اباکس کو سب سے پۃلا کیلوکو لیٹر کہا گیا۔ یہ اب بچوں کو

گنتی یاد کروانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔ ریاضی کی دُنیا میں انقلابی تبدیلیاں صفر کی دریافت سےاصل میں شروع ہوئی۔

Symbolbild Geometrie Linial p178
جیو میٹری میں استعمال ہونےوالے عام فہم پیمانےتصویر: BilderBox

وادی سندھ میں پروان چڑھنےوالی قدیمی تہذیب نے اعشاریہ اور صفر کو

انسانی تہذیبوں میں متعارف کروایا۔ اعداد کی پہچان مصریوں نے کروائی ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آج کے ریاضی میں استعمال ہونےوالے مختلف نشانات یا سمبل سولہویں صدی تک سامنے نہیں آئے تھے۔ اِس سے پہلے حسابی لییّے لکھ کر حل کئے جاتے تھے۔

Bertrand Russell
مشہور انگریز فلسفی برٹرینڈ رسل کا شمار بھی اُن فلسفیوں میں ہوتا ہے جو ریاضی کے کلیوں کو حل کرنے میں مسرت حاصل کرتے تھے۔تصویر: dpa

الجبرا، جیومیٹری، ارتھ میٹکس بھی حساب ہی کی مختلف شاخیں ہیں۔ الجبرا میں مسلمان سائنسدان محمد موسیٰ الخوارزمی کی خدمات کا یورپ آج بھی

معترف ہے۔ حساب یا ریاضی کی کئی ذیلی شاخیں وقت گزرنے کے ساتھ

مکمل مضامین کی صورت اختیار کرچکےہیں۔ میتھ میٹکس یا ریاضی کی دنیا

میں خالص حساب یا پیور میتھ میٹکس اور ہے اور اطلاقی حساب یا اپلائڈ میتھ

میٹکس اور ہے۔ اطلاقی حساب سے ابھرنےوالے مضامین میں ٹیکسیشن، پیمائشِ زمین ،شماریات ، فلکیات، بُرجوں کی پیمائش و ستاروں کا حساب کتاب اور کامرس وغیرہ نمایاں ہیں۔ موسیقی میں سروں کی تقسیم کو بھی حسابی

عمل سمجھا جاتا ہے۔

Abakus
ریاضی کے سوال حل کرنے میں مدد دینے والا دنیا کا پہلا کیلکو لیٹر: اباکس

خلائی مسافتوں کےحل اور وقت کی مناسبت سے بھی حساب کے استعمال کی حثیت مسلمہ ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جہاں سائنسی معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں وہاں حساب کے کُلیّے آ کر اُن پیچیدگیوں کی گرہیں سلجھا دیتے ہیں۔ اِسی طرح یہ بھی درست ہے کہ طیبعیات کے اندر دور تک رسائی اور دیکھنے کے لئےریاضی کی منطق بھری سوچ اور بینائی درکار ہے۔

کئی فلسفیوں کا فارغ وقت میں حسابی کلیّےحل کرنا من پسند مشغلہ رہا ہے۔ سائنسدان اِس پراتفاق کرتےہیں کہ ریاضی کے پیچیدہ سوالات کو حل کرنا

دنیا کے حسین ترین کاموں میں سے ایک ہے۔ ریاضی کےماہرین کےخیال میں ہندسے سے زیادہ خوبصورت شے ہی کوئی نہیں، اگر یہ حسین نہیں تو پھر

کچھ بھی جمیل نہیں۔ اِس مناسبت سے میتھ میٹیکل بیوٹی جمالیات یا ایستھیٹکس کی شاخ تصور کی جا سکتی ہے جو اِس کے طالب علموں کے لئے ایک چیلنج سےکم نہیں ۔ریاضی دانوں کو یقین ہے کہ میتھمیٹیکل فلسفہ اور میتھ میٹیکل بیوٹی کے راستہ دشوار ضرور ہیں لیکن خواب ہمیشہ سفر ہوتے ہیں۔

سن اُنیس سو تیس تک یہ خیال کیا جاتا تھا کہ حساب کُلی طور پر منطق کی بنیاد پر اُستوار ہواتھا لیکن ممتاز حساب دان Karl Popper نے انسانوں کو بتایا کہ حساب کو صرف منطق تک محدود کردینا درست نہیں کیونکہ

طیبعیات، فلکیات، حیاتیات اور نظریاتی سائنس بھی حساب ہی

ہیں اور یہ تمام حساب کے بغیر نامکمل ہیں۔