1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عوامی لیگ کی حکومت کا جھکاوٴ بھارت کی طرف ہوگا: ڈاکٹر مونس احمد

ڈوئچے ویلے، بون، شعبہ اُردو30 دسمبر 2008

بنگلہ دیش میں کل پیر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/GPPN
عوامی لیگ جماعت کی رہنما شیخ حسینہ بنگلہ دیش کی معروف سیاسی شخصیت ہیں، حالیہ عام انتخابات میں اُن کی جماعت کو بھاری کامیابی حاصل ہوئیتصویر: Mustafiz Mamun

اس جماعت کی کامیابی سے جنوبی ایشیا کے سیاسی منظر نامے میں کیسی تبدیلیاں رونما ہوسکیں گی اور بنگلہ دیش کے پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے ساتھ روابط کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوسکیں گے، یہ جاننے کے لئے عاطف توقیر نے بات کی کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر مونس احمد کے ساتھ ۔

ڈاکٹر مونس احمد نے عوامی لیگ کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈوئچے ویلے کو بتایا: ’’جنوبی ایشیاء کے حالات میں کوئی اتنی بڑی تبدیلی تو نہیں ہوگی کیوں کہ بنگلہ دیش ایک ایسا ملک ہے جس کے اپنے بے پناہ مسائل ہیں۔ عوامی لیگ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی پر واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ میرے خیال میں اس کے دو اثرات ہوسکتے ہیں، ایک تو یہ کہ عوامی لیگ کی حکومت میں بھارت کا بنگلہ دیشی سیاست پر اثرو رسوخ ہوگا، اور دوسرا یہ کہ پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش کے تعلقات میں تھوڑی بہت سرد مہری آسکتی ہے۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید