1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ پٹی میں نئی فائر بندی

20 دسمبر 2006

متحارب فلسطینی گروپوں کے درمیان تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد حکمران حماس اور صدر محمود عباس کی فتح تحریک کے درمیان نئی فائر بندی پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔عباس نے اُمید ظاہر کی کہ حماس کے ساتھ نئی فائر بندی کے بعد غزہ پٹی میں جھڑپیں بند ہو جائیں گی۔ اِس سے پہلے طے ہونے والی فائر بندی بہت کمزور ثابت ہوئی تھی۔

https://p.dw.com/p/DYI1
غزہ پٹی میں حماس کے مسلح پیروکار
غزہ پٹی میں حماس کے مسلح پیروکارتصویر: AP

مصر کی ثالثی کے نتیجے میں عمل میں آنے والی نئی فائر بندی کے تحت دونوں فریقوں نے سڑکوں سے اپنے مسلح ارکان کو واپس بلانے اور ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتہا پسند حماس اور اعتدال پسند فتح کے درمیان گذشتہ ہفتے کے روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔