1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ کی تازہ ترین صورتحال

خبر رساں ادارے15 جنوری 2009

ایک طرف جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوجی پیشقدمی بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/GYux
اسرائیلی فوجی غزہ سے ملحقہ سرحد سے غزہ میں داخل ہو تے ہوئےتصویر: AP

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے گنجان آباد علاقے پر تازہ اسرائیلی کارروائیوں میں کم از کم 15 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان کارروائیوں میں ٹینکوں اور بھاری توپ خانے کی مدد حاصل ہے۔

Israelische Luftwaffe greift weiter Ziele im Gazastreifen an
اس جنگ میں بڑی تعداد میں عام شہری اور بچے بھی نشانہ بنےتصویر: picture-alliance / dpa

حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 1055 ہو چکی ہے۔ فلسطینیوں کے حقوق کے ایک گروپ کے مطابق مرنے والوں میں 670 افراد عام شہری تھی۔ دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں میں 13 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں جن میں دس فوجی اور تین شہری ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے کسی معاہدے سے قبل اسرائیل اس کارروائی میں زیادہ سے زیادہ حد تک کامیابی چاہتا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج آخری لمحے تک لڑائی جاری رکھے گی۔