1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا

محمد علی خان، نیوز ایجنسی خبر رساں ادارے
31 اگست 2017

بیس لاکھ سے زائد عازمین حج آج میدان عرفات میں جمع ہیں۔ وقوف عرفات کے موقع پر آج خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا گیا ہے۔ اس غلاف پر کشیدہ کاری کے ذریعے سونے کی تاروں سے قرآنی آیات تحریر کی گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2j9tP
Haddsch Islamische Pilgerfahrt nach Mekka | Kabaa, Große Moschee
تصویر: Reuters/S. Salem

مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا اور خالص ریشم کا استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری طرف حجاج کرام آج اسلامی مہینے ذی الحج کی نو تاریخ کو مکہ مکرمہ کے مضافات میں واقع میدان عرفات میں جمع ہیں جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جا رہا ہے۔ تمام حاجیوں کے لیے میدان عرفات میں قیام اور خطبہ سننا لازمی ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی شخص کا حج ادا نہیں ہوتا۔

Mekka Pilger auf dem Berg Arafat
حجاج غروب آفتاب تک میدان عرفات میں ہی وقوف کریں گےتصویر: REUTERS

حجاج غروب آفتاب تک میدان عرفات میں ہی وقوف کریں گے اور پھر نماز مغرب ادا کیے بغیر ہی میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاءکی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔ رات کھلے آسمان تلے بسر کریں گے اور پھر کل صبح مزدلفہ میں نماز فجر کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کریں گے اور بعد ازاں شیطان ماریں گے اور طواف کعبہ کے بعد رات بسر کرنے کے لیے واپس مِنٰی پہنچ جائیں گے۔

Haddsch Pilgerfahrt Mekka | Afghanische Pilgerer
حجاج آج رات مزدلفہ میں رات بسر کرنے کے بعد کل واپس مِنیٰ پہنچ جائیں گےتصویر: DW/Hiwad

سعودی حکومت نے سکیورٹی اور حاجیوں کی مدد کے لیے قریب ایک لاکھ اہلکار تعینات کیے ہیں۔