1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون کار ریسنگ: چائنیزگراں پری

16 اپریل 2011

شنگھائی شہر میں چائنیز گراں پری ریس کا اہتمام کل اتوار کو ہو گا۔ ہفتہ کے دن اس ریس کے لیے پول مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل ایک بار پھر پول مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/10umA
سیباستیان فیٹلتصویر: AP

فارمولا کار ریسنگ کے رواں سال کے سیزن میں اب تک دو ریسوں کا اہتمام ہو چکا ہے۔ دونوں میں 23 سالہ جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ کل اتوار کے روز چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی میں چائنیز گراں پری فارمولا ون ریس شیڈیول ہے۔ اس ریس میں شرکت کے لیے ڈرائیوروں کی پول پوزیشنوں کا مقابلہ ہفتہ کے دن مکمل کیا گیا تھا۔ اس میں سیباستیان فیٹل کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔

اپنے فارمولا ون کیریئر میں فیٹل کی یہ مجموعی طور پر اٹھارہویں پول پوزیشن ہے۔ گزشتہ سال وہ کئی بار پول مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کر کے بھی ناکام ہوئے تھے۔ اس سال انہوں نے اپنی اس خامی پر بظاہر قابو پالیا ہے۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ سیباستیان فیٹل گزشتہ سال کے ڈرائیور چیمپیئن بھی ہیں اور اس طرح وہ اب تک اپنے اعزاز کا شاندار دفاع کر رہے ہیں۔ ان کو اپنے مخالفین سمیت قریب ترین حریف پرکل چوبیس پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ فیٹل اگر اتوار کی ریس بھی جیت گئے تو یہ ان کی مسلسل پانچویں جیت ہو گی۔

NO FLASH Formel 1 Sebastian Vettel Red Bull Weltmeister
سیباستیان فیٹل ایک ریس میں کامیابی کے بعد: فائل فوٹوتصویر: picture-alliance/dpa

میک لارن گاڑی کو چائنیز گراں پری میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل ہے۔ ان پوزیشنوں پر برطانوی ڈرائیور جینسن بٹن اور لوئیس ہملٹن موجود ہوں گے۔ جینسن بٹن اور لوئیس ہملٹن بھی فارمولا ون کار ریسنگ میں سابقہ عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیئن ڈرائیور مارک ویبر ابھی تک اپنی کار کے کائنیٹک انرجی ریکوری سسٹم (KERS) میں ناکامی سے عہدہ برا نہیں ہو سکے ہیں۔ اس مناسبت میں ان کو ملائشیا میں ہونے والی ریس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چائنیز گراں پری کے پول مقابلوں کے دوران بھی ان کی کار کو ایسے ہی حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ دو ریسوں میں انہیں پانچویں اور چوتھی پوزیشن حاصل ہو سکی تھی۔

موجودہ سیزن میں ابھی بہت سی ریس باقی ہیں اور اس تناظر میں دو بار عالمی چیمپیئن بننے والے ہسپانوی ڈرائیور فرنانڈو آلانسو کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ فراری گاڑی اگلی ریسوں میں یقینی طور پر اعزاز حاصل کرنے والی صف میں آگے ہو گی۔ اس سیزن سے قبل جرمنی کے تاریخ ساز مشائل شوماخر کا بھی کہنا تھا کہ ان کی گاڑی سن 2011 میں پاورفل کردا ادا کرے گی لیکن تاحال ایسا ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

رپورٹ: عابد حسین ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد تاجا

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں