1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون گراں پری جیتنے والے کم عمر ترین ڈرائیور: سباسطیئن فیٹل

14 ستمبر 2008

سباسطیئن فیٹل جرمن ڈرائیونگ کے افق پر چمکتا ہوا نیا ستارہ ہے۔ شو ماخر کے بعد جرمن افق خالی تھا جو شاید اب اگلے برسوں میںسباسطیئن فیٹل کی وجہ سے دمکتا رہے گا۔

https://p.dw.com/p/FI2c
فارمولا ون گراں پری جیتنے والے کم عمر ترین جرمن ڈرائیور سباسطیئن فیٹلتصویر: AP

جرمنی کے Sebastian Vettel نے فارمولا ون موٹر سپورٹس میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اٹالیئن گراں پری کے فاتح ہیں۔ وہ فارمولاون موٹر سپورٹس کے کم عمر ترین ڈرائیور ہیں جس نے کسی گراں پری میں کامیابی حاصل کی ہو۔ Sebastian Vettel کی ریس جیتنے کے وقت ، عمر اکیس سال اور چوہتر دِن ہے۔ اِس سے پہلے یہ اعزاز سپین کے فرنانڈو آلانسو کے پاس تھا جب اُنہوں نے سن دو ہزار تین میں بائیس چھبیس دِن کے عمر میں کسی گراں پری مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ آلانسو نے ہنگری گراں پری میں کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ تورو روسو گاڑی کو چلا رہے تھے۔ موٹر سپورٹس کے ماہرین کا خیال ہے کہ Sebastian Vettel کی کامیابی جرمن موٹر سپورٹس میں ایک نئے باب کی شروعات ہے۔

Sebastian Vettel Formel 1
سباسطیئن فیٹلتصویر: AP

Sebastian Vettel تین جولائی سن اُنیس سو ستاسی میں جرمن شہر ہاپن ہائیم میں پیدا ہوئے تھے۔ ہاپن ہائیم کا شہر اوڈن والڈ پہاڑیوں کے دامن میں ہے اور صوبے( Hesse) ہیسے میں واقع ہے۔ فیٹل نے کا ریسنگ کا شوق سن اُنیس سو پچانوے سے پال رکھا ہے۔ سن دو ہزار چار سے وہ کار ریسنگ کے باقاعدہ مقابلوں میں شریک ہونے لگے۔

Sebastian Vettel Formel Eins in Monza
سباسطیئن فیٹل اٹالیئن گراں پری جتنے کے وقت پرتصویر: AP

سن دو ہزار چھ سے وہ فارمولا ون میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ماہرین اُن کے مستقبل پر بات کرنے لگے تھے۔ اٹالیئن گراں پری میں کامیابی اُن کے مخفی ٹیلنٹ کا شاندار ثبوت ہے۔ سن دو ہزار چھ کی ٹرکش گراں پری میں شرکت سے وہ فارمولا ون کار ریسنگ کے کم عمر ترین ڈرائیور بن چکے ہیں۔ اُس وقت اُن کی عمر صرف انیس سال اور ترپن دِن تھی۔

اٹالیئن گراں پری میں ڈرائیوروں کو پانچ ہزار سات سو ترانوے کلو میٹر فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔ اِس کے لئے ٹریک کے ترپن چکر مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ یہ ٹریک دنیا کے بہترین ٹریک میں شمار ہوتا ہے۔