1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانسیسی وزیر داخلہ برونو لی رُو مستعفی ہو گئے

21 مارچ 2017

فرانسیسی وزیر داخلہ برونو لی رُو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ لی رُو کے بقول ان کا معاملہ اسی طرح کے ایک اسکینڈل کا شکار صدارتی امیدوار فرانسوا فیوں کے معاملے جیسا نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/2Zgbm
Frankreich Innenminister Bruno le Roux am Pariser Flughafen Orly
برونو لی رُوتصویر: picture-alliance/AP Photo/K. Zihnioglu

پیرس سے منگل اکیس مارچ کی شام ملنے والی مختلف نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق ملکی وزیر داخلہ برونو لی رُو نے یہ استعفیٰ اپنی دو نوجوان بیٹیوں کو اپنی ہی پارلیمانی معاونین کے طور پر ملازمت دینے کے سلسلے میں آج ہی شروع ہونے والی باقاعدہ لیکن ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں دیا۔

فرانس: صدارتی امیدوار مارین لے پین کی پارلیمانی مامونیت ختم

مارین لے پین پر متنازعہ فلم، کیا ووٹرز کی رائے متاثر ہو گی؟

’جاگ یورپ جاگ!‘، انتہائی دائیں بازو کی فرانسیسی لیڈر لے پین

تاہم برونو لی رُو نے زور دیا کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور وہ مستعفی اس لیے ہو رہے ہیں کہ ملکی دفتر استغاثہ اس بارے میں مکمل غیر جانبداری کے ساتھ اپنی تحقیقات پوری کر سکے۔

Frankreich François Fillon | konservativer Präsidentschaftskandidat
فرانسیسی صدارتی امیدوار فرانسوا فیوںتصویر: Reuters/C. Hartmann

حالیہ مہینوں کے دوران فرانس میں سیاستدانوں کی طرف سے اپنے ہی اہل خانہ کو ایسی مشکوک ملازمتیں دینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ فرانسیسی صدارتی امیدوار فرانسوا فیوں بھی اسی حوالے سے ایک بڑے اسکینڈل کی زد میں ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو اپنے ہی دفتر میں دکھاوے کی ایک پارلیمانی ملازمت کے بدلے ادائیگیاں کی تھیں۔

فرانسوا فیوں اپنی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن اس وجہ سے صدارتی انتخابات میں اپنی امیدواری سے دستبردار ہونے پر تیار نہیں ہیں۔  مستعفی ہونے والے وزیر داخلہ برونو لی رُو کے بقول ان کا معاملہ فیوں کے اسکینڈل جیسا نہیں ہے۔