1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس میں دہشت گردانہ حملہ: 84 افراد ہلاک

15 جولائی 2016

فرانسیسی شہر نِیس میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک شخص نے اپنا ٹرک لوگوں کے ایک ہجوم پر چڑھا دیا، جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/1JPCX
تصویر: Reuters/E. Gaillard

فرانس کے قومی دن کے موقع پر فرانس کے جنوبی بندرگاہی شہر نِیس میں لوگ آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے جمع تھے جب اس شخص نے اپنا ٹرک لوگوں کے ہجوم پر چڑھا دیا اور 1.3 کلومیٹر کے فاصلے تک لوگوں کو روندتا چلا گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے ترجمان پیئر ہینری برینڈل کے مطابق جمعرات کی شب ہونے والے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔

Frankreich Anschlag LKW rast in Nizza in Menschenmenge
تصویر: Reuters/J.-P. Amet

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں سے متعدد افراد گولیوں کا بھی نشانہ بنے۔ جو اس ڈرائیور کی طرف سے چلائی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور 31 سالہ تیونسی نژاد فرانسیسی شہری تھا جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Frankreich Anschlag LKW rast in Nizza in Menschenmenge
تصویر: Getty Images/AFP/V. Hache

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 19 ٹن وزنی ایک ٹرک فرانس کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب 11:00 بجے (مقامی وقت کے مطابق شب 9:00 بجے) ہزاروں لوگوں کے اس ہجوم پر چڑھ دوڑا جو نِیس شہر کے ساحل پر ہونے والا آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے جمع تھا۔



فرنس کے قومی دن کے موقع پر ہونے والے اس خونریز واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

Frankreich Anschlag Lastwagen-Attacke in Nizza
تصویر: Getty Images/AFP/V. Hache
Frankreich Anschlag Lastwagen-Attacke in Nizza
تصویر: Getty Images/AFP/V. Hache