1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس کے آئندہ صدرِ مملکت نکولا سارکوزی

7 مئی 2007

نکولا سارکوزی نے فرانس کے آئندہ صدرِ مملکت کے طور پر اپنے انتخاب کے بعد عوام سے متحد ہو جانے کی اپیل کی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ وہ کسی استثنا کے بغیر تمام فرانسیسیوں کے صدر ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/DYGy
فرانس کے نو منتخب صدرِ مملکت نکولا سارکوزی
فرانس کے نو منتخب صدرِ مملکت نکولا سارکوزیتصویر: AP

قدامت پسند جماعت UMP کے چیئرمین نے یورپ میں اصلاحات کے عمل کےلئے اپنی حمایت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ فرانس کی دوستی پر تکیہ کر سکتا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق سارکوزی کو اتوار 6 مئی کو منعقدہ دوسرے اور حتمی انتخابی مرحلے میں 53 فیصد ووٹ ملے جبکہ اُن کی سوشلسٹ حریف اُمیدوار خاتون سیگولین رویال تقریباً سینتالیس فیصد ووٹ حاصل کر پائیں۔

دُنیا بھر کے سربراہانِ مملکت و حکومت نے سرکوزی کو اِس انتخابی کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات روانہ کئے ہیں۔ وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ٹیلی فون پر سارکوزی کے ساتھ اِس بات پر اتفاقِ رائے کیا کہ دونوں ملکوں کے قریبی اشتراکِ عمل کو اور زیادہ فروغ دیا جائے گا۔