1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرنچ اوپن اختتامی مراحل میں

3 جون 2011

ٹینس کے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مردوں کے مقابلوں میں سیمی فائنل کھیلے جانے باقی ہیں جب کہ خواتین کے مقابلے کا فائنل ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/11TFX
نادال اس برس فارم میں دکھائی نہیں دے رہےتصویر: AP

دفاعی چیمپیئن فرانسیسکا شیوون فرنچ اوپن کے فائنل میں آسٹریلیئن اوپن کی فائنلسٹ لی نا کے مدِ مقابل ہوں گی۔ لی نا نے ایک سخت مقابلے کے بعد ماریا شراپووا کو سیمی فائنل میں شکست دی۔ اس شکست کی وجہ سے شراپووا کا کیریئر گرینڈ سلیم پورا کرنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ شراپووا اب تک پیرس میں جاری کلے کورٹ کے اس موقر ترین ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہیں۔

دوسری طرف مردوں کے مقابلے نہ صرف یہ کہ انتہائی سخت ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ ان کا کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگز پر بھی اثر پڑے گا۔ دفاعی چیمپیئن اور عالمی نمبر ایک رافائل نادال اپنا سیمی فائنل برطانیہ کے اینڈی مرے کے خلاف کھیلیں گے۔ مرے نے سیمی فائنل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مرے اب تک کوئی گرینڈ سلیم نہیں جیت سکے ہیں۔ نادال کی پرفارمنس پورے ٹورنامنٹ میں ویسی نظر نہیں آئی جیسی کہ ان سے توقع کی جارہی تھی۔ نادال اگر یہ فرنچ اوپن جیت گئے تو وہ بورگ کے چھ فرینچ اوپن جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔

Flash-Galerie Russland Tennis
شراپووا کا کیریئر گیرنڈ سلیم جیتنے کا خواب پوار نہ ہو سکاتصویر: AP

دوسری جانب نوواک ڈوکووچ اس برس ناقابلِ شکست رہے ہیں۔ وہ اب تک لگاتار اکتالیس میچ جیت چکے ہیں۔ سیمی فائنل میں وہ سابق عالمی نمبر ایک سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر کے مدِ مقابل ہوں گے۔ فیڈرر اس ٹورنامنٹ میں بہت اچھی فارم میں ہیں اور وہ ڈوکووچ کو ہرا کر فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

ڈوکووچ اگر اس برس یہ ٹورنامنٹ جیت جاتے ہیں تو وہ عالمی نمبر ایک کی پوزیشن بھی حاصل کر لیں گے۔ اس سے قبل کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے دو فائنلز میں انہوں نے نادال کو شکست دی تھی۔ وہ فرنچ اوپن جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔ مردوں کا فائنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں