1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فروری اور مارچ کے لئے انعامی مقابلہ

2 جنوری 2010

ڈوئچے ویلے ریڈیو کے شعبہ اردو نے فروری اور مارچ میں اپنےنشریات کے سامعین اور ویب سائٹ وزیٹرز کے لئے ایک مشترکہ انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ اس مقابلے میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/KmJa
دبئی میں برج خلیفہ کے افتتاح کے موقع پر کی گئی آتش بازی کا ایک منظرتصویر: AP

ابھی حال ہی میں دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ دنیا کی اس بلند ترین عمارت کو برج خلیفہ کا نام دیا گیا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس عمارت کی اونچائی کتنی ہے؟

328 میٹر

828 میٹر یا

1328 میٹر

اگر آپ ہماری نشریات کے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا جواب پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔

جیتنے والوں میں متعدد آئی پوڈ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس مقابلے کے کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

پاکستان میں 00923028558055

بھارت میں 00919873884444

اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de