1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرینک فرٹ کا عالمی کپ سٹیڈیم

8 جون 2006

عالمی کپ سن دو ہزار چھ کے میچ بارہ جرمن شہروں کے جن میدانوں پر کھیلے جا رہے ہیں وہ تعمیر کا دلکش نمونا ہیں۔ ہر میدان انفرادیت کا حامل ہے اور اُس کی شان و شوکت جرمن ترقی کی آئنہ دار ہے۔عالمی کپ کے انعقاد کے سلسلے میں بارہ میدانوں میں جدید ٹیکنالوجی کی اختراعات نے چار چاند لگا دئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYOC
فرینک فرٹ کا عالمی کپ سٹیڈیم
فرینک فرٹ کا عالمی کپ سٹیڈیمتصویر: dfb

فرینک فرٹ کے سٹیڈیم کی ازسرِ نو تزئین اور آرائش کا سلسلہ سن دو ہزار دو سے جاری ہے۔ اِس کی صورت ہی تبدیل ہو کر رہ گئی ہے۔ ٹرانس پے رنٹ چھت، جو کھُل بھی جائے اور شدید موسم میں بند کر لی جائے۔ دو ہزار پانچ کے کنفیڈریشن کپ کا فائنل بھی اِسی میدان پر کھیلا گیا تھا۔ یہ میچ برازیل اور ارجنٹائن درمیان ہوا تھا اور فاتح برازیل رہا۔ اِس سال کے عالمی کپ کے پانچ میچ اِس میدان پر کھیلے جائیں گے۔نئے Waldstadion پر، کھیلے جانے والے پانچ میچوں میں ایک کوارٹر فائنل بھی شامل ہے۔