1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فن لینڈ میں کراٹے کی عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی شرکت

9 اکتوبر 2006

فن لینڈ میں کراٹے کی 18 ویں عالمی چیمپئین شپ Tampere کے آئس سٹیڈیم میں اس ماہ کی 12 سے لے کر15 تاریخ تک منعقد ہو گی جس میں سو کے قریب ملکوں کے تقریباً ایک ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ان میں پاکستان کی ایک چار رکنی ٹیم بھی شامل ہو گی۔

https://p.dw.com/p/DYNW
ایتھنز اولمپکس کے دوران مارشل آرٹس مقابلے کی ایک تصویر
ایتھنز اولمپکس کے دوران مارشل آرٹس مقابلے کی ایک تصویرتصویر: dpa

اس چیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑی کل گیارہ شعبوں میں سے صرف چار طرح کے مقابلوں میں شرکت کریں گے ، لیکن انہیں توقع ہے کہ وہ فن لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے کوئی نہ کوئی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس کھیل میں پاکستان کا شمار جنوبی ایشیا اور ایشیائی سطح پراچھی ٹیموں میں ہوتا ہے۔

Tampere روانہ ہونے سے پہلے چار رکنی پاکستانی ٹیم کے ارکان نے واضح طور پر یہ شکائت بھی کی کہ پاکستان میں کراٹے کے کھیل کی صحیح قدر نہیں کی جاتی ، سرپرستی کا فقدان ہے، کھلاڑیوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور کراٹے فیڈریشن کے پاس وسائل کی شدید کمی ہے جو اگر پوری ہو جائے تو پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔