1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹبال کا عالمی کپ

18 ستمبر 2008

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جوزف ایس بلیٹر نے ورلڈ کپ 2010 کے میزبان ملک جنوبی افریقہ کو میگا ایونٹ کی تیاری کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

https://p.dw.com/p/FL0a
فیفا کے صدر جوزف سیپ بلیٹرتصویر: AP

فیفا کے صدر نے جنوبی افریقا کے دورے کے آخری مرحلے میں جوہانسبرگ کے ایلس پارک اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے منتظمین کو کہا کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں کی تیاریوں میں مزید جوش اور ولولہ پیدا کریں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ اور دنیا بھر میں ورلڈ کپ کی تشہیری مہم چلانے میں ناکامی پر لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بلیٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچز کا آغاز ہوچکا ہے لیکن اس حوالے سے بہتر تشہری اقدامات نہیں کئے گئے، جو مایوس کن ہیں۔ انہوں نے جوہانسبرگ میں ہوٹلوں کی محدود تعداد پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔