1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال ٹورنامنٹ: یورپ لیگ

5 نومبر 2010

یورپی ملکوں میں فٹ بال کھیل انتہائی مقبول ہے۔ ملکوں کے اندر کھیلی جانے والی لیگ کے ساتھ یورپی ملکوں کے فٹ بال کلبوں کے دو ٹورنامنٹ بھی بہت مشہور ہیں، انہیں میں ایک یورپ لیگ ہے۔

https://p.dw.com/p/PzD3
ڈورٹمنڈ اور پیرس شہر کے میچ کا منظرتصویر: picture-alliance/dpa

جمعوات کو یورپ کے دوسرے معتبر فٹ بال ٹورنامنٹ یورپ لیگ میں جرمن فٹ بال کلبوں کا کھیل خاصا جاندار رہا ہے۔ لیور کوزن اور شٹٹ گارٹ نے اپنے اپنے میچ جیتے جب کہ ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے میچ برابر کیا۔ شٹٹ گارٹ نے اپنا میچ تین گول سے جیتا اور لیورکوزن کی ٹیم ایک گول سے کامیاب ہوئی۔ یورپ لیگ کے بقیہ میچوں میں ٹاپ کی تمام ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ گروپ راؤنڈ کے میچوں کا اگلہ مرحلہ یکم اور دو دسمبر کومنعقد کیا جائے گا۔

جرمن فٹ بال کلب لیور کوزن کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے اور وہ دو میچ جیت کر اپنے گروپ کا لیڈر بھی ہے۔ شٹٹ گارٹ کی ٹیم یورپی لیگ کے گروپ ایچ میں ہے اور اب تک کھیلے گئے تمام میچوں میں کامیاب رہتے ہوئے یہ بھی گروپ لیڈر ہے۔ ڈورٹمنڈ کا کلب گروپ جے میں ہے اور اس کی مجموعی پرفارمنس تسلی بخش دکھائی نہیں دیتی ، وہ اپنے گروپ میں تیسرے مقام پر ہے۔ اس نے ایک میچ جیتا، دو برابر کئے جبکہ ایک ہارا ہے۔

یورپ لیگ کی جاری چیمپیئن شپ کا آغاز سولہ ستمبر سے ہوا تھا۔ گروپ سٹیج کے میچوں کی تکمیل سولہ دسمبر کو ہو جائے گی۔ اس کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو گا، جو کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے بعد سترہ فروری سے شروع ہو گا۔ اس بار فٹ بال ٹورنامنٹ یورپ لیگ کا فائنل اٹھارہ مئی سن 2011ءکو کھیلا جائے گا۔

Euopa Liga Auslosung
یورپ لیگ کی ٹرافی اور ڈراز کا مرتبانتصویر: AP

ہسپانوی کلب میڈرڈ جاری یورپی لیگ کا دفاعی چیمپیئن ہے۔ گزشتہ سال اس نے ایک برطانوی کلب Fulham کو ہرایا تھا۔ سن 2009ء میں جب یورپ لیگ کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تویو ایفا کپ کے الوداعی ٹورنامنٹ میں جرمن کلب بریمن کو ترک شہر استنبول میں کھیلے جانے والے فائنل میں یوکرائن کے کلب شاختار ڈونسک نے ہرایا تھا۔ پہلے یورپ لیگ کو جتنے والی ٹیم میڈرڈ کی ہے۔

یورپ ملکوں میں فٹ بال ایسوسی ایشنوں کے درمیان یورپ لیگ سالانہ بنیاد پر کھیلی جاتی ہے۔ اس کی شروعات بظاہر پچپن سال پہلے ہوئی تھی۔ موجودہ فارمیٹ کا آغاز سن 1972ء میں ہوا تھا۔ دو سال پہلے تک یہ ٹورنامنٹ یو ایفا کپ کہلاتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 160 کلب حصہ لیتے ہیں۔ کوالیفائی کرنے کے بعد بارہ گروپوں میں 48 ٹیموں کو بانٹ دیا جاتا ہے۔ ہر گروپ میں چار چار ٹیمیں رکھی جاتی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کی سابقہ سالوں میں کامیاب ترین ٹیموں میں اطالوی کلبوں ژووینٹس اور میلان انٹرنیشنل کے علاوہ برطانوی کلب لیورپول بھی ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں