1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال: چیمپیئنز لیگ کے سیزن کا شاندار آغاز

16 ستمبر 2009

جرمنی کے دو ممتاز فٹ بال کلبوں وولفس بُرگ اور بائرن میونخ نےاپنے اپنے میچ جیتتے ہوئے چیمپئنز لیگ کے موجودہ سیزن کا آغاز کیا ہے۔ دیگر یورپی شہروں میں بھی شائقین کو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے۔

https://p.dw.com/p/JhWs
تصویر: picture-alliance/ dpa

جرمن قومی چیمپئن وولفس بُرگ نےزیڈ ایس کے اے ماسکو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ یہ تینوں گول بنیادی طور پر برازیل سے تعلق رکھنے والے اسٹار کھلاڑی گرافیٹ نے کئے، جس نے جرمنی کی قومی لیگ کے گذشتہ سیزن میں سب سے زیادہ یعنی اٹھائیس گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو قومی چیمپئن کا اعزاز دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بائرن میونخ نے اسرائیلی چیمپئن ٹیم مکابی ہائیفہ کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

Fußball Cristiano Ronaldo und Kaka von Real Madrid
دُنیا کے مہنگے ترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈوتصویر: AP

ممتاز ہسپانوی کلب ریئل مَیڈرڈ نے، جس میں دنیا کےسب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر شہرت رکھنے والے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بھی کھیلتے ہیں، اپنے اِس سیزن کے افتتاحی میچ میں سوئٹزرلینڈ کے کلب ایف سی زیورچ کو آسانی سے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ اِن میں سے دو گول رونالڈو نے کئے۔

Fußball Champions League - VfL Wolfsburg - ZSKA Moskau
ماسکو کے خلاف میچ میں گرافیٹ نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیاتصویر: AP

اطالوی کلب اے سی میلان نے فرانسیسی کلب اولمپیک مارسے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ رونالڈو کوچورانوے ملین یورو کے عوض ریئل مَیڈرڈ کو فروخت کرنے و الی اُس کی سابقہ ٹیم، برطانیہ کی مانچسٹر یونائیڈ نے بیزک تاس استنبول کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ جرمن کلب وولفس بُرگ کا مقابلہ آگے چل کر استنبول کے ساتھ ساتھ مانچسٹر یونائیڈکے ساتھ بھی ہونے والا ہے، جو گذشتہ سیزن کے فائنل میں بارسلونا سے ایک صفر سے ہار گئی تھی۔