1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیصلے کا وقت آن پہنچا: سپریم کورٹ کے ارد گرد حفاظتی حصار

20 اپریل 2017

پاکستان اور خاص طور پر اسلام آباد کی سکیورٹی سخت تر کر دی گئی ہے۔ کسی ممکنہ حملے یا پھر کسی گروپ کی جانب سے غیر متوقع احتجاج سے نمٹنے کے لیے ہائی کورٹ کے اردگرد پندرہ سو پولیس کمانڈوز تعینات ہیں۔

https://p.dw.com/p/2bZpz
Pakistan Polizisten vor Oberster Gerichtshof in Islamabad
تصویر: Reuters/F. Mahmood

پاکستان بھر کے لوگوں کی نظریں آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ حملے یا ہنگامے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی الرٹ رکھی گئی ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی راستوں پر بھی سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کی طرف جانے والی اہم شاہراہوں پر لاٹھی بردار پولیس اہلکار بھی کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پانامہ لیکس کے حوالے سے سامنے آنے والے اس عدالتی فیصلے کی وجہ سے ملکی وزیراعظم نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل بھی ہونا پر سکتا ہے۔

Bosnien-Herzegowina Pakistans Premierminister Nawaz Sharif
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Emric

یہ کیس گزشتہ ایک سال سے پاکستانی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور آج بھی پاکستان کا پورا میڈیا اسی کیس کو موضوع بنائے ہوئے ہے۔ بہت سے مقامی تجزیہ کاروں کے مطابق لازمی نہیں کہ فیصلہ ویسا ہی آئے، جیسا اپوزیشن توقع کر رہی ہے۔

اگر وزیراعظم کو اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا جاتا ہے تو مسلم لیگ نون اپنی ہی پارٹی کے اندر سے ایک نیا وزیراعظم سامنے لا سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت پر نئے انتخابات کروانے کے لیے بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔