1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قرضوں کا بوجھ‘ غریب بھارتی کسان اور خودکشی

14 مارچ 2008

بھارت میں متحدہ ترقی پسند اتحاد‘ UPA‘کی مرکزی حکومت نے غریب کسانوں کے 15بلین امریکی ڈالرز یعنی ساٹھ ہزار کروڑ روپے کے قرضوں کو معاف کرنے کا اعلان تو کیا لیکن اس کے باوجود ملک کی مختلف ریاستوں میں کسانوں کی خودکشیوں کو سلسلہ بدستور جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/DYDn
تصویر: picture-alliance/ dpa

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سن 1997سے اب تک بھارت میں ایک لاکھ پچاس ہزار کسانوں نے قرضوں کی ادائیگی نہ کرپانے کے باعث خودکشی کی ہے۔مہاراشٹر اور آندھراپردیش جیسی بھارتی ریاستوں میں کسانوں کی خودکشیوں کے واقعات آئے روز دیکھنے میں آتے ہیں۔

گُزشتہ دو ہفتوں کے اندر قرضوں کے بوجھ تلے پریشان حال تقریباً ستر کسانوں نے خودکشی کی ہے۔آخر خودکشیوں کا یہ سلسلہ تھمتا کیوں نہیں ہے؟