1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'قومی سطح پر ماحولیاتی اتفاق رائے کی ضرورت ہے‘

8 جولائی 2019

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ایس یو) کے اہم رہنما چاہتے ہیں کہ وفاقی پارلیمان میں موجود جماعتیں تحفظ ماحول کے موضوع پر کسی اتفاق رائے پر پہنچیں۔

https://p.dw.com/p/3LjXq
تصویر: picture-alliance/dpa/ZDF/S. Baumann

سی ایس یو  کی سربراہ آنے گریٹ کرامپ کارین باؤر نے جرمن پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں سے ایسے اقدامات پر متفق ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جن پر عمل کرتے ہوئے 2030ء تک ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی کی جا سکے۔ کرامپ کارین باؤور نے یہ بیان جرمن نشریاتی ادارے ( زیڈ ڈی ایف) کو موسم گرما کے اپنے پہلے انٹرویو کے دوران دیا۔

USA Demonstration & Protest für Klimanotstand in New York City
تصویر: picture-alliance/Pacific Press/G. Holtermann-Gorden

ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر جرمن سیاسی جماعتوں اور حکومت میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جرمنی کی مخلوط حکومت چانسلر میرکل کی قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی، صوبہ باویریا میں ان کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین اور سوشل ڈیموکریکٹ پارٹی پر مشتمل ہے۔

کارین باؤر کے مطابق، ''ہمیں ماحولیات کے معاملے میں قومی سطح پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب رکن پارلیمان گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد واپس آئیں گے، تو وہ مختلف جماعتوں سے رابطے کریں گی تا کہ کسی متفقہ نتیجے پر پہنچا جا سکے۔

ابھی اس معاملے میں سوشل ڈیموکریٹ وزیر برائے ماحولیات سوینیا شُلسے نے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ایک منظم منصوبے اور اس پر فیس لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔ تاہم سی ڈی یو اور سی ایس یو کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی فری ڈیموکریٹک پارٹی کے چند ارکان نے بھی اس تجویز کی مخالفت کی تھی۔

سی ڈی یو کی خاتون سربراہ نے تاہم اپنے انٹرویو میں اس منصوبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سوشل ڈیموکریٹس کو چاہیے کہ وہ سی ڈی یو سے تعلق رکھنے والی وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن کی بطور یورپی کمیشن کے صدر نامزدگی کی حمایت کریں۔

ع، ا / ب،ج

’اب آپ کی پوسٹ آلودگی سے پاک‘