1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قومی سلامتی کے پاکستانی مشیر کی برطرفی

8 جنوری 2009

ممبئی میں نومبر کے آخر میں دہشت گردانہ حملوں کے واحد زندہ ملزم اجمل قصاب کے پاکستانی شہری ہونےکی حکومتی تصدیق کے بعد پاکستان میں یہ بھی ہوا کہ قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی کو برطرف کردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GU7G
ماضی میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہ چکنے والے محمود علی درانیتصویر: AP

اس بارے میں پاکستا نی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ریٹائیرڈ فوجی جنرل درانی کی برطرفی کے فیصلے کی وضاحت کس طرح کی اور اجمل قصاب کے پاکستانی شہری ہونے سے درانی کی برطرفی کا کیا تعلق ہے۔

اس موضوع پر چند غیر جانبدار آراء اور حقائق جمع کئے اسلام آباد میں شکور رحیم نے اپنی ایک رپورٹ کی صورت میں جس میں ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اجمل قصاب کی شہریت کی تصدیق کے حوالے سے پاکستانی حکومت شروع سے ہی سیاسی غلطی کی مرتکب ہوئی، اسی وجہ سے پاکستان کو اب شرمندہ ہونا پڑ رہا ہے اور اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر کی برطرفی بھی اسی پس منظر میں ممکن ہوئی۔