1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاس ویگاس میں فائرنگ کا واقعہ، بیس سے زائد ہلاکتیں

عاطف توقیر
2 اکتوبر 2017

اتوار کے روز امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم بیس افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کو رات گئے ایک میوزک فیسٹیول میں پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/2l52j
USA Schießerei in Las Vegas
تصویر: picture-alliance/AP Photo/John Locher

حکام کے مطابق لاس ویگاس میں موسیقی کے ایک میلے کے موقع پر فائرنگ میں بیس سے زائد ہلاک جب کہ کم از کم سو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق روٹ 91 ہاروسٹ فیسٹیول کے موقع پر کم از کم ایک مسلح شخص اس کارروائی میں ملوث تھا۔

امریکی پولیس پر فائرنگ کے تین واقعات، ایک ہلاک 6 زخمی

امریکا: ناراض ملازم نے فائرنگ شروع کر دی، پانچ ہلاکتیں

’غیر ملکیوں سے نفرت‘ کی بناء پر امریکا میں بھارتی شہری قتل

یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی ایک ترجمان دانیتا کوہن کے مطابق متعدد افراد کو گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ تاہم فی الحال اس بابت مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس واقعے کے بعد حکام نے جائے حادثہ کے علاوہ بین الریاستی موٹر وے 15 کو جزوی طور پر بند کر دیا ہے۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھا اور اس واقعے کے اسباب یا محرکات کیا تھے۔ تاہم پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک مبینہ شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ شہری پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مانڈالے بے کیسینو کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے بعد علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جب کہ اس واقعے سے متعلق تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔