1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاپتہ بھیڑنی کی اطلاع دینے والے کے لیے انعام

5 اکتوبر 2019

نایا گزشتہ ایک دہائی میں بیلجیم میں دکھائی دی جانے والی پہلی بھیڑنی تھی۔ تحفظ ماحول کی تنظیموں نے اس کے لاپتہ ہونے کی ذمہ داری شکاریوں پر عائد کی ہے اور نایا کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3QlzD
Belgien Wolf Naya
تصویر: Getty Images/AFP/BELGA/AGENTSCHAP NATUUR EN BOS

تحفظ ماحول کے لیے سرگرم مختلف تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی نایا نامی بھیڑنی کے بارے میں اطلاع دے گا، اسے تیس ہزار یورو دیے جائیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس بھیڑنی کو شکاریوں نے مار ڈالا ہے۔

نایا نامی بھیڑنی جرمنی میں پیدا ہوئی تھی اور وہ گزشتہ ایک سو برسوں میں بلیجیم میں دکھائی دینے والی پہلی بھیڑنی تھی۔ اسے پہلی مرتبہ جنوری 2018ء میں بیلجیم کے صوبے لمبورگ میں دیکھا گیا تھا۔ اس کی گردن میں ایک ایسا آلہ بھی نصب تھا، جس سے اس کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جا سکتی تھی۔

Mackenzie-Wölfe, Kanadische Wölfe | Canis lupus occidentalis
تصویر: picture-alliance/imageBroker/M. Weber

اس کے بعد اگست 2018ء میں اسے ایک بھیڑیا بھی مل گیا تھا۔ تاہم مئی 2019ء سے نہ تو نایا اور نہ ہی اس کے بچوں کا کچھ پتا چل سکا ہے۔ آخری دفعہ انہیں فطرت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک مقامی ادارے نے اندھیرے میں دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والے کیمروں کی مدد سے دیکھا تھا۔ نایا کے گلے میں نصب آلے کی بیڑی بھی اس وقت سے ختم ہو چکی ہے۔

تحفظ ماحول کے لیے نجی سطح پر کام کرنے والی تین تنظیموں کے ایک گروپ نے نایا کے بارے میں یا اسے مبینہ طور پر ہلاک کرنے کے حوالے سے اطلاع دینے والے کے لیے پہلے بیس ہزار یورو کے انعام کا اعلان کیا تاہم بعد ازاں اس میں دس ہزار یورو کا اضافہ کر دیا گیا۔

Wolf heult den Mond an, Illustration
تصویر: picture-alliance/Bildagentur-online/Tschanz

گمشدگی کا ذمہ دار کون؟

بیلجیم کے ذرائع ابلاغ اور تحفظ ماحول کی تنظیموں نے نایا کی گمشدگی کی ذمہ داری شکاریوں پر عائد کی ہے۔ ان تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا،'' یہ واضح ہو گیا کہ عوام مزید یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ کچھ لوگوں کو یہ حق حاصل ہو کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ کونسے جانور کو زندہ رہنے کا حق ہے۔‘‘ دوسری جانب بیلجیم کے شکاریوں کی تنظیم نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو گروپس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے کیونکہ انہوں نےشکاریوں کی ایسوسی ایشن کوبدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

ع ا / ع ح