1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاہور میں ایک اور  دھماکا

23 فروری 2017

پاکستان صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والے ایک دھماکے  میں کم از کم سات افراد ہلاک اور پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2Y6yM
Lahore Pakistan Anschlag
تصویر: Getty Images/A.Ali

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا ڈیفنس کے علاقے میں ہوا۔ صبح کے وقت زیادہ تر لوگ اس علاقے میں خریداری کے لیے آتے ہیں جبکہ یہاں پر مختلف دفاتر بھی قائم ہیں۔ دھماکے میں متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایسا بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گردی نہیں بلکہ یہ دھماکا ایک جنریٹر میں ہوا۔ پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایک بم دھماکا تھا جس کے لیے آٹھ سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے بعد لاہور کے جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران  ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے پے در پے واقعے رونما ہوئے ، جس میں ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی سو زخمی ہوئے۔ اس سے قبل تیرہ فروری کو لاہور میں ہونے والے خود کش حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔