1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لبنانی علاقوں سے بھی اسرائیل پر راکٹ حملے

خبر رساں ادارے8 جنوری 2009

غزہ میں اسرائیلی کارروائی کے تیرہویں روز اب لبنانی علاقے سے بھی اسرائیل کے شمالی حصے میں کم از کم تین راکٹ داغے گئے جن سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے جواب میں اسرائیلی توپ خانے نے لبنانی علاقوں پر بمباری کی۔

https://p.dw.com/p/GUE6
لبنانی علاقوں پر توپ خانے کی مدد سے بمباری کی گئیتصویر: AP

اسرائیلی پولیس کے مطابق لبنانی علاقے سے راکٹ حملوں کا یہ سلسلہ ممکنہ طور پر غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائی کا رد عمل ہو سکتا ہے۔ راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی نے لبنانی علاقوں پر توپ خانے کی مدد سے بمباری کی۔

Israelische Offensive in und um Gaza Dienstag 6. Jan 09 Freies Format
غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک سات سو سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیںتصویر: AP

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق لبنانی علاقوں پر یہ بمباری صرف ان جگہوں پر کی گئی جہاں سے راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا ان راکٹ حملوں کی ذمہ دارلبنان میں موجود عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ ہے یا نہیں تاہم لبنانی سیکیورٹی حکام کا ماننا ہے کہ یہ کارروائی ممکنہ طور پر حزب اللہ کی ہو سکتی ہے۔ حماس تنظیم کے لبنانی بازو نے ان حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

مبصرین لبنانی علاقوں سے ان راکٹ حملوں کو، تیرہ روز سے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی جس میں اب تک سات سو سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں خطرناک موڑ قرار دے رہے ہیں۔

اسرائیل کے شمالی حصوں میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعلان سن 2006 میں اس وقت کیا گیا تھا جب حزب اللہ کی جانب سے لبنانی علاقوں سے حماس کی حمایت میں اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کئے گئے تھے۔ 2006 میں اسرائیل لبنان جنگ میں سینکڑوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔