1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لندن مذاکرات ناکام؟

10 مئی 2008

ہفتے کی شام تک پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ، معزول عدلیہ کی بحالی پر کوئی اتفاق نہیں کر سکی ہے ۔ متوقع طور پر نواز شریف آج وطن واپس آجایئں گے۔

https://p.dw.com/p/Dxq7
کیا یہ اتحاد ٹوٹنے والا ہے؟تصویر: AP

معزول عدلیہ کی بحالی کے لئے دی گئی نئی ڈیڈ لائین بھی تقریبا ختم ہونے کو ہے تاہم اس بارے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بحال کرایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت ھلف اٹھانے والے نئے ججوں کو ایڈ ہاک ازم پر برقرار رکھا جا سکتا ہے جبکہ معزول عدلیہ بھی اپنی جگہ واپس جا سکتی ہے۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ اگر مقررہ ڈیڈ لائین کے مطابق عدلیہ بحال نہیں ہوتی تو وہ بارہ مئی کو اپنا حتمی لایحہ عمل واضح کریں گے۔