1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لندن: پی آئی اے کی پرواز کی جنگی طیاروں کی حفاظت میں لینڈنگ

مقبول ملک
7 فروری 2017

برطانوی پولیس کے مطابق پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی ایک مسافر پرواز کو برطانوی جنگی طیاروں کے گھیرے میں لندن کے اسٹین سٹیڈ ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔ یہ طیارہ لاہور سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ جا رہا تھا۔

https://p.dw.com/p/2X8L3
Pakistan International Airlines
اس مسافر طیارے نے اپنا سفر لاہور سے شروع کیا تھاتصویر: picture-alliance/dpa

برطانوی دارالحکومت لندن سے منگل سات فروری کی شام ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس پاکستانی مسافر طیارے کو شمال مشرقی لندن میں اسٹین سٹیڈ کے ہوائی اڈے پر اتارنے اور اس کے لیے برطانوی جنگی جیٹ فضا میں بھیجنے کی وجہ یہ اطلاعات بنیں کہ اس ہوائی جہاز میں سوار ایک مسافر بدنظمی پیدا کر رہا تھا۔

بکرے کی قربانی ’مذاق‘ بن گئی

چیئرمین پی آئی اے مستعفی

پاکستان طیارہ حادثہ: تمام مسافر ہلاک، لاشیں ناقابل شناخت

انگلش کاؤنٹی ایسیکس کی پولیس کے ایک ترجمان نے تاہم یہ بھی کہا کہ بظاہر یہ کوئی ہائی جیکنگ کا واقعہ یا دہشت گردی کے معاملے جیسی صورت حال نہیں ہے لیکن پھر بھی مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام تک یہ پاکستان ہوائی جہاز اسٹین سٹیڈ ایئر پورٹ پر ہی کھڑا تھا اور حکام چھان بین کر رہے تھے۔

قبل ازیں منگل کی شام ہی برطانوی وزارت دفاع نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ برٹش ایئر فورس کے ٹائیفون جنگی طیاروں نے ایک مسافر ہوائی جہاز کو، جو لندن میں ہیتھرو ایئر پورٹ کی طرف پرواز پر تھا، فضا میں راستہ بدلنے پر مجبور کرتے ہوئے اپنی حفاظت میں لندن ہی کے اسٹین سٹیڈ ایئر پورٹ پر اتار لیا ہے۔

Pakistanisches Passagierflugzeug wird von britischen Kampfjets nach London eskortiert
ہیتھرو جانے والی اس پرواز کو لندن ہی کے اسٹین سٹیڈ ایئر پورٹ پر اتارا گیاتصویر: Reuters

روئٹرز نے پی آئی اے کے ایک ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حکام کو کسی نامعلوم شخص نے ایک فون کال کی تھی، جس کے بعد معمول کا طریقہء کار اختیار کرتے ہوئے کنٹرول ٹاور کے ذریعے اس پرواز کا رخ بدل دیا گیا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے لیے کارروائی جاری ہے اور طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان خیریت سے ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق پی آئی اے کی یہ پرواز PK757 پاکستانی شہر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔