1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لَو پریڈ حادثہ، آٹھ برس بعد فوجداری عدالتی کارروائی شروع

عابد حسین
8 دسمبر 2017

جرمن شہر ڈُوئیس بُرگ میں منعقدہ لَو پریڈ میوزک فیسٹول میں ساڑھے سات برس قبل چوبیس جولائی کو بھگدڑ مچی تھی۔ اس حادثے میں کم از کم اکیس انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

https://p.dw.com/p/2p0Jp
Duisburg Love Parade Massenpanik 2010
تصویر: picture-alliance/dpa/E. Wiffers

دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد جرمنی میں سب سے بڑے فوجداری مقدمے کی عدالتی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ اکیس ہلاک شدگان اور ساڑھے چھ سو زخمیوں کے خاندان کے افراد انصاف کے حصول کے لیے مسلسل اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ افراد جاننا چاہتے ہیں کہ بھگدڑ کی وجوہات کیا تھیں اور ایسے فیسٹول میں اس صورت حال سے محفوظ رہنے کے انتظامات کیا تھے۔

جرمنی میں ہم جنس پرستوں کی بڑی پریڈ

لو پریڈ بھگدڑ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

لو پریڈ سانحہ ، خصوصی دعائیہ تقریب

’لوپریڈ‘ بھگدڑ: عوامی غصہ، میئر کے استعفے کا مطالبہ

ڈوئیس بُرگ کی ضلعی عدالت کے جج کو ایک انتہائی بھاری، پیچیدہ اور وسیع تفتیشی دستاویز کا سامنا ہے۔ اس عدالت کا کہنا ہے کہ صرف مرکزی فائل میں 117 مختلف فولڈرز ہیں اور ان میں ترپن ہزار صفحات نتھی ہیں۔ اس مقدمے کے کئی مدعی ہیں اور اسی طرح اُن کے وکلاء کی ایک فوج عدالتی کارروائی کا حصہ ہے۔ جمعہ آٹھ دسمبر کو ایک سو گیارہ افراد کی گواہیوں کو عدالت میں مکمل کیا جانا ہے اور پہلے دن کی کارروائی طویل ہونے پر ملتوی بھی ہو سکتی ہے۔ اس طرح مجموعی عدالتی کارروائی کی تکمیل میں معمول سے زیادہ وقت صرف ہونا یقینی خیال کیا گیا ہے۔

Duisburg Love Parade Massenpanik 2010
عارضی سرنگ گرنے کے بعد بھگدڑ کی صورت حالتصویر: picture-alliance/dpa/E. Wiffers

اس مقدمے میں دس افراد کو غفلت کے ارتکاب سے ہونے والی ہلاکتوں اور کئی سو افراد کے زخمی ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس لَو پریڈ میں شرکت کرنے والوں کو ایک 400 میٹر لمبی اور 18 میٹر چوڑی سرنگ سے گزر کر مرکزی حصے میں پہنچنا تھا۔ یہی عارضی سرنگ، اوپر موجود افراد کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور منہدم ہو گئی، اس کے گرنے سے نیچے سےگزرنے والا شائقین میں بھگدڑ مچ گئی۔

Duisburg Love Parade Massenpanik 2010
لَو پریڈ کے لیے بنائی گئی عارضی سرنگ میں داخل ہونے کا مقامتصویر: picture-alliance/dpa/F. Gentsch

ابتدائی تفتیشی عمل کے دوران ڈوئیس برگ کے دفترِ استغاثہ نے ایک ہزار سے زائد افراد کو بطور عینی شاہدین کے سنا ۔ تفتیش کاروں نے نو سو گھنٹوں کی ویڈیوز کا بار بار جائزہ لیا۔ پولیس اور سکیورٹی کے دیگر انتظامات کو کئی مرتبہ مختلف زاویوں سے پرکھا گیا۔ اس پر بھی غور کیا گیا کہ شرکاء کے داخلے کا عمل کس انداز میں کنٹرول کیا گیا اور انہیں عارضی سرنگ پر ہی کھڑے رہنے سے کیوں نہ روکا گیا۔

اُس وقت کی شہادتوں کی روشنی میں شہر کے میئر ایڈولف زاؤرلینڈ اور لَو پریڈ کے انتظام کار رائنر شالر کو مستوجبِ سزا قرار نہیں دیا گیا تھا۔