1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماؤ نوازوں کی جانب سے بھارت کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش

22 اپریل 2009

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے محض ایک روز قبل ماؤ نواز باغیوں نے ریاست جھارکھنڈ میں ایک مسافر ٹرین کو کچھ دیراپنے قبضے میں رکھنے کے بعد اسے چھوڑ دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HcFo
نکسل باغیوں نے پہلے ہی انتخابات میں خلسل ڈالنے کی دھمکی دے رکھی ہےتصویر: AP

مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے حکام کے مطابق باغیوں نےلاتاہیرنامی علاقے میں ٹرین پرقبضہ کیا تاہم پولیس کی بھاری نفری کے پہنچنے کے بعد باغیوں نے مسافرٹرین کو آزاد کر دیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں دو سو سے ڈھائی سو ماؤ نواز باغی شریک تھے۔ ریاست جھارکھنڈ میں علیحدگی پسندوں نے پہلے ہی انتخابات میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں باغیوں نے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر حملے بھی کئے تھے۔ اس مرحلے کے دوران مختلف پرتشَدد کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم بیس افراد ہلاک ہوئے۔

ماؤ نواز باغی بھارت کی چار ریاستوں میں سرگرم عمل ہیں جن میں ریاست جھارکھنڈ کے علاوہ اڑیسہ اور چھتیس گڑھ بھی شامل ہیں۔