1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مائیکل جیکسن کے ڈاکٹر کی عدالت میں پیشی

28 ستمبر 2011

شہرہ آفاق پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی ناگہانی موت کے حوالے سے ان کے ڈاکٹر کونریڈ مرے نے منگل کے روز لاس اینجیلس کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔ مرے پر جیکسن کو غیر ارادی طور پر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

https://p.dw.com/p/12i68
ڈاکٹر کونریڈ مرےتصویر: AP

اگر اٹھاون سالہ مرے پر جرم ثابت ہو جاتا تو ممکنہ طور پر ان کو چار برس قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے اور ان کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ جیکسن کے ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے جیکسن کو پروپوفول نامی خواب آور دوا کی زیادہ مقدار دے دی تھی، جس کے باعث جیکسن کی موت واقع ہوئی۔ وکیل دفاع کے مطابق جیکسن نے خود یہ دوا زیادہ مقدار میں استعمال کی تھی۔ مرے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

Flash-Galerie Michael Jackson This Is It
موسیقی کی تاریخ میں جیکسن کو جتنی شہرت نصیب ہوئی وہ شاید ہی کسی اور کو حاصل ہوئی ہو۔تصویر: Sony Pictures

منگل کے روز ہونے والی پیشی کے دوران وکیل استغاثہ نے عدالت سے کہا کہ جیکسن کے ڈاکٹر نے متعدد بار جیکسن کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی برتی تھی۔ وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ مرے کو مائیکل کی حالت کا علم تھا۔ انہوں نے اس مناسبت سے عدالت کے سامنے ایک آڈیو کلپ بھی چلایا جو کہ ڈاکٹر کے آئی فون سے حاصل کیا گیا تھا۔ اس کلپ میں جیکسن انتہائی نشے کی حالت میں بول رہے ہیں۔ وکیل کے مطابق یہ کلپ مئی دو ہزار نو کا ہے، یعنی جیکسن کی موت سے ڈیڑھ مہینہ قبل۔

خیال رہے کہ وفات سے قبل جیکسن پچاس لائیو کنسرٹ کرنے کا ادارہ رکھتے تھے۔ وفات کے وقت ان کی عمر پچاس برس تھی۔ مائیکل جیکسن ’کنگ آف پاپ‘ کہلاتے تھے۔ موسیقی کی تاریخ میں جیکسن کو جتنی شہرت نصیب ہوئی وہ شاید ہی کسی اور کو حاصل ہوئی ہو۔

جیکسن کے ڈاکٹر کی پیشی کے موقع پر جیکسن کے حامی عدالت کے باہر جمع تھے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں