1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مارک ویبر نے برازیلین گراں پری جیت لی

28 نومبر 2011

آسٹریلیا کے ڈرائیور مارک ویبر نے برازیلین گراں پری جیت لی ہے۔ انہوں نے اپنی ہی ٹیم ریڈ بُل کے جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔

https://p.dw.com/p/13IBL
جیت کے بعد ویبر فیٹل پر شیمپین اچھالتے ہوئےتصویر: AP

ریس کے ابتدائی مرحلوں میں ڈبل ورلڈ چیمپیئن فیٹل کو سبقت حاصل تھی، تاہم گیئر بکس کا مسئلہ ممکنہ طور پر ان کے لیے رکاوٹ ثابت ہوا۔ میکلارن کے جینسن بٹن کو تیسری پوزیشن ملی ہے۔ فیٹل پہلے ہی اس برس کا فارمولا ون ٹائٹل حاصل کر چکے ہیں۔ وہ اس ریس میں دوسرے نمبر پر رہے۔

تیسرے لیپ میں ویبر نے فیٹل پر اس وقت آسانی سے سبقت حاصل کرلی جب فیٹل نے گئیر بکس میں خرابی کی اطلاع ملنے پر اپنی رفتار کم کر لی۔ فیٹل کا اس بارے میں کہنا تھا، ’’ابتداء ہی میں مجھے اطلاع مل گئی تھی کہ گئیر بکس میں خرابی پیدا ہو گئی ہے اور اسے درست کرنا پڑے گا۔ وقت کے ساتھ یہ خرابی بدتر ہوتی گئی۔ میری پہلی کوشش تھی کہ ریس کو انجام تک پہنچایا جائے۔‘‘

Formel1-Rennen Sebastian Vettel Lewis Hamilton Mark Webber
عالمی چیمپیئن فیٹل اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہےتصویر: dapd

برازیلین گراں پری میں فتح کے بعد اس برس کی فارمولا ون چیمپیئن شپ میں ویبر نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ یہ ویبر کی فارمولا ون میں مجموعی طور پر ساتویں اور برازیلین گراں پری میں دوسری جیت ہے۔

ویبر نے اس جیت کے بعد کہا، ’’آج کی گراں پری میرے لیے اچھی ثابت ہوئی۔ سال کا اختتام اس طرح سے ہو تو یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔ بہتر ہوتا کہ ریس میں مقابلہ آخری وقت تک جاری رہتا مگر فیٹل کو ان کی گاڑی میں خرابی کے باعث ریس ادھوری چھوڑنی پڑی۔‘‘

جرمن ڈرائیور فیٹل کی کوشش تھی کہ وہ سال کی تیرہویں گراں پری جیت کر جرمنی ہی کے لیجنڈری میشائل شوماخر کی سال میں چودہ ریسوں میں جیت کو برابر تو نہیں، اس کے قریب تر پہنچنے کی کوشش کریں۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید