1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر ایشیاء کپ سے باہر

30 مئی 2008

بھارتی کرکٹر سٹار سچن ٹنڈولکر گروئین انجیری کے باعث بنگلہ دیش میں ہونے والے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ اور پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں حصہ نہیں لیں سکیں گے۔

https://p.dw.com/p/E98a

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹنڈولکر کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں جس کے نتیجے میں وقتی طور پر وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے ۔

واضح رہے کہ بھارتی بیٹنگ لائین میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ٹنڈولکر انڈین پرمیئر لیگ آ ئی پی ایل کے کئی میچوں میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔ دوسری طرف آئی پی ایل سیمی فائنل کے مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔آج دہلی ڈیر ڈیولز اور راجھستان رائلز ممبئی میں مد مقابل ہوں گے۔ دہلی ڈیر ڈیولز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے جبکہ راجھستان رائلز پہلے نمبر ہے ۔

راجھستان رائلز نے چودہ میچوں میں سے گیارہ میچ جیتے ہیں اور ان کے پوائینٹس بائیس ہیں۔ جبکہ دہلی نے اپنے مقررہ چودہ میچوں میں سات جیتے اور چھ ہارے ہیں جبکہ ان کے پوائینٹس پندرہ ہیں۔