1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مبینہ دھشت گرد فیصل شہزاد کا تعلق کراچی سے

5 مئی 2010

فیصل شہزاد یکم اپریل 1975 ءکو کراچی میں پیدا ہوا فیصل شہزاد نے پرائمری تک تعلیم کراچی میں حاصل کی۔

https://p.dw.com/p/NEru
تصویر: AP

امریکہ کے شہر نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر بارود سے بھری گاڑی کھڑی کر کے مبینہ دہشت گردی کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد یکم اپریل 1975 ءکو کراچی میں پیدا ہوا فیصل شہزاد نے پرائمری تک تعلیم کراچی میں حاصل کی جبکہ سیکنڈری تعلیم کے حصول کے لئے اس نے پشاور کا رخ کیا ۔ فیصل شہزاد دو بچوں کا باپ ہے جبکہ اس کے والد پاکستان ائیرفورس سے وائس ائیر مارشل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ۔

Faisal Shahzah / New York / vereiteltes Attentat
تیس سالہ فیصل شہزاد دو بچوں کا باپ ہے۔تصویر: AP

ائیرپورٹ حکام نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ فیصل شہزاد 1998 میں اسٹوڈینٹ ویزے کے زریعے امریکہ گیا اور اس کا آخری سفر تین جولائی 2009 ءکو امارات ائیر لائن کے زریعے کراچی پہنچا اور 5 اگست 2009 ءکو وہ ایک بار پھر امریکہ کے لئے روانہ ہو گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل شہزاد نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قیام کیا ۔ فیصل شہزاد کی امریکہ میں گرفتاری کے بعد حساس اداروں نے کارروائی کی جس کے بعد توصیف احمد اور افتخار کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔

New York Time Square Bombe
تصویر: AP

جبکہ فیصل شہزاد کے ساتھ کراچی سے پشاور سفر کرنے والے محمد ریحان کو نارتھ ناظم آباد کی ایک مسجد کے باہر سے نماز فجر کے بعد حراست میں لیا گیا یہ مسجد جیش محمد کے کراچی مرکز کے نام سے پہچانی جاتی ہے ۔ جیش محمد کو پرویز مشرف کے دور حکومت میں کالعدم قرار دے کراُس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ فیصل شہزاد کا امریکی پاسپورٹ نمبر US- 446321055 ہے جس کے زریعے اس نے پاکستان کا سفر کیا تھا۔

رپورٹ رفعت سعید کراچی

ادارت کشور مصطفیٰ