1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

متنازعہ فلم ماٹِلڈا کی روسی سینما گھروں میں نمائش

عابد حسین
24 اکتوبر 2017

فلم ماٹِلڈا پر روس کے کئی حلقے اعتراض رکھتے ہیں۔ روسی اشرفیہ کا خیال ہے کہ اس میں سابقہ روسی زار کو نامناسب انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ روس کے بادشاہوں کو زار کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2mOBX

Russland | Filmposter Historienfilm Matilda
تصویر: picture-alliance/AP Photo/P. Golovkin

فلم ماٹِلڈا نمائش سے قبل ہی متنازعہ ہو چکی تھی، اس لیے مظاہروں یا کسی جھگڑے کے تناظر میں اس فلم کے پوسٹرز مختلف مقامات پر چسپاں نہیں کیے گئے اور نہ ہی اولین شو کے لیے کوئی خاص پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس فلم کے ہدایت کار الیکسی اُوچل ہیں، جو روسی فلمی صنعت کا ایک معتبر نام تصور کیا جاتا ہے۔

ماٹلڈا فلم کی کہانی ایک پولستانی رقاصہ کے گرد گھومتی ہے۔ بیلے ڈانس کے لیے ماٹِلڈا کاچنسکایا کو خدادا صلاحیتیں حاصل تھیں۔ اس حسین رقاصہ کو دیکھتے ہی روس کے آخری زار نکولس دوم ولی عہد کے اپنے دور میں فریفتہ ہو گئے۔ سن 1890 میں شروع ہونے والا عشق چھ برس کے بعد اُس وقت ختم ہوا جب نکولس دوم کی تخت نشینی ہوئی۔ یہ حقیقت ہے کہ اُس وقت کے ولی عہد نے اس عشق کی خاطر اپنے تاج و تخت کو داؤ پر لگا دیا تھا۔

مارین لے پین پر متنازعہ فلم، کیا ووٹرز کی رائے متاثر ہو گی؟

سلمان خان ریپ سے متعلق بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں

گھر میں پابندی اور باہر پذیرائی: ایرانی فلمیں پھر برلینالے میں

میونخ فلم فیسٹیول آج سے: ممنوعہ، جنسی موضوعات پر فلمیں بھی

الیکسی اُوچل نے یہ فلم ہالی وڈ کے انداز میں تخلیق کی ہے۔ اس فلم کے لیے زرق برق پہناوے اور پرشکوہ لائف اسٹائل کو خاص طور پیش کیا ہے۔ اس فلم کی پروڈکشن پر روس کے آرتھوڈکس چرچ نے بھی بہت اعتراضات کیے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ ماٹِلڈا روسی آرتھوڈکس چرچ کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چُبھی ہوئی ہے۔ چرچ کا خیال ہے کہ فلم میں نفرت اور تشدد کو ہوا دی گئی ہے۔

Russland, Regisseur Alexei Uchitel
روسی ہدایتکار الیکسی اوچلتصویر: picture-alliance/AP Photo/P. Golovkin

اس فلم کی مخالفت میں روسی اشرافیہ کی کئی شخصیات بھی شامل ہیں۔ ان میں ایک خاتون نتالیا پوکلوسکایا ہیں، جن کا تعلق کریمیا سے ہے اور وہ اب طاقتور روسی ایوانِ زیریں دُوما کی رکن ہے۔ ان کا بھی کہنا ہے کہ جس انداز سے فلم میں روسی بادشاہ کا کردار  پیش کیا گیا ہے، وہ انتہائی نامناسب ہے۔ اس فلم میں ماٹلڈا میں نکولس دوم کا کردار جرمن اداکار لارس آئڈنگر (Lars Eidinger) نے ادا کیا ہے۔ آئڈنگر نے بھی فلم کی نمائش کے وقت پرتشدد واقعات کے تناظر میں اپنا روسی دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

روسی ایوانِ زیریں نے فلم کو دیکھنے کے بعد عام نمائش کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی۔ روسی شہر ایکترین برگ میں ماٹلڈا کی خصوصی نمائش کے وقت ایک ٹرک سے سینما گھر کو ٹکر ماری گئی اور سینما گھر میں آگ بھی لگائی گئی۔ ہدایتکار الیکسی اُوچل کو اکثر خصوصی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ماسکو میں ہدایتکار اُوچل کے وکیل کا گھر بھی جلا دیا گیا۔ ایسے کسی اور واقعات ہیں جو ماٹلڈا کی نمائش کے ساتھ جڑے ہیں۔