1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مراکش میں اسلام پسندوں کی فتح

27 نومبر 2011

مراکش کی قدامت پسند اسلامی جماعت پی جے ڈی نے ملکی پارلیمان میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

https://p.dw.com/p/13Ht5
پی جے ڈی کے رہنما عبدالاالہ بین کی رینتصویر: picture-alliance/dpa

مراکش کی تاریخ میں بہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی اسلام پسند جماعت نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہو۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے پارلیمنٹ کی تین سو پچانوے میں سے دو سو اٹھائیس نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات میں وزیر اعظم عباس الفصیغ کی انڈیپینڈنس پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ انتخابات کے سرکاری نتائج اتوار کو جاری کیے جائیں گے۔

مراکش میں یہ پیش رفت امسال عرب ممالک میں جمہوری تحریکوں کے آغاز یا ’عرب اسپرنگ‘ شروع ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ تیونس میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی اسلامی جماعت فتح یاب ہوئی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا کہ مصر میں بھی صورت حال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہو گی۔

Vorgezogene Neuwahlen in Marokko
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے پارلیمنٹ کی تین سو پچانوے میں سے دو سو اٹھائیس نشستیں حاصل کی ہیںتصویر: dapd

مراکش کی پی جے ڈی پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد مراکش کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کے نتائج سے مطمئن ہیں۔ انتخابی نتائج سامنے آتے ہی مراکش کے بیشتر شہروں میں لوگ گاڑیوں پر سوار ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں ہارن بجاتے رہے۔ لوگ پی جے ڈی کے پرچم بھی لہرا رہے تھے۔

جولائی میں منظور کیے گئے مراکش کے نئے آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی جماعت کے رہنما کو مراکش کے بادشاہ کی جانب سے حکومت سازی کی دعوت دی جائے گی۔

پی جے ڈی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ پی جے ڈی کا یہ بھی کہنا کہ معربی ممالک کو اس کے اقتدار میں آنے سے کسی تشویش میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں