1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مستقبل کے جمعے کی گونج، سو سے زیادہ ممالک میں سنی گئی

15 مارچ 2019

دنیا بھر میں اسکولوں کےطلبا ’فرائیڈے فار فیوچر‘ کے سلسلے میں اپنی آواز سے آواز ملا رہے ہیں۔ ماحولیاتی تحفط کے لیے گزشتہ برس اگست میں شروع ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں اب سو سے زائد ممالک کے طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3F8hn
Bildergalerie Karnevalszüge | Rosenmontag in Düsseldorf
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Kusch

سویڈن کی 16 سالہ لڑکی گریٹا تھُنبیرگ نے پورے اعتماد سے موسمیاتی تبدیلی کے تحفط کے لیے گزشتہ سال اگست میں سویڈن کی پارلیمان کے سامنے اس ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے  احتجاج کا آغاز کیا۔ تھُنبیرگ کو ناروے کے تین اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے نوبل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تھُنبیرگ سب کی توجہ کا مرکز تب بنی جب دسمبر میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی کانفرنس میں اسے مدعو کیا گیا۔حال ہی میں آسٹریلوی شہر میلبورن کے طلبا کی جانب سےانٹرنیشنل موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے ایک بڑا احتجاج دیکھا گیا۔

Deutschland Hamburg Klima Demonstration | Greta Thunberg
سویڈن کی 16 سالہ لڑکی گریٹا تھُنبیرگتصویر: picture-alliance/dpa/D. Reinhardt

سوڈان کی  ماحولیاتی تحفط کے لیے کام کرنے والی کارکن  توقع کرتی ہیں کہ بچے ان کے والدین اور ان کے تمام حامی اس احتجاج کا حصہ بنیں۔ گریٹا تھُنبیرگ کی توقعات کے مطابق یہ آواز پندرہ سو سے زائد شہروں اور سو ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

دنیا بھر سے اسکول طلبا آنے والے دنوں میں گلوبل فرائیڈے احتجاج کا حصہ بننے کے لیے پرجوش تھے۔ مشرقی آسٹریلوی شہر میلبورن میں سب سے بڑا ملک گیر احتجاج دیکھا گیا۔

احتجاج کا آغاز کرنے والے مظاہرین کی وزیر اعظم جیسندا آرڈرن اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جیمز شا سے ملاقات بہت  تھی۔ان کے مطابق، ’’ ہمیں یقین ہے کہ حکومت اس سلسلے میں مثبت اقدام کرے گی، لیکن یہ ایک بحران ہے اور ہمیں اس  بحران کا جلد حل نکالنا ہے۔‘‘

Fridays for future Schüler Schülerinnen Streik Schulstreik Klima Klimawandel Berlin
دنیا بھر سے اسکول طلبا آنے والے دنوں میں گلوبل فرائیڈے احتجاج کا حصہ بننے کے لیے پرجوش تھےتصویر: AFP/Getty Images/T. Schwarz

مقامی میئر نے نیوزی لینڈ کی خبر رساں ویب سائٹ کو بتایا کہ  ’’نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر کیے گئے حملوں کے کی وجہ  سے احتجاج روک دیا گیا ہے اور احتجاجی طلبا کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔‘‘

آسٹریلیا کے وزیر تعلیم ڈین تیھن نے میلبرن کے رپورٹر کوبتایا کہ، ’’معاملے پر ایکشن لینا یقیناﹰ ضروری ہے مگریہ احتجاج طلبا اسکول کے بعد اور ہفتہ وار چھٹی پر بھی کر سکتے ہیں۔‘‘   

جرمنی میں ایف ڈی پی کی رہنما نے طلبا کے سیاست دانوں سے رجوع کرنے کو مثبت اقدام قرار نہیں دیا۔جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے اس احتجاج کو ایک مثبت اقدام قرار دیا۔

برلن ميں انٹرنيشنل گرين ويک کا انعقاد، ماحول دوستی کی مثال