1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسلم لیگ نواز: حکمران اتحاد سے علیحدہ

25 اگست 2008

مسلم لیگ ن نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/F4Uh
تصویر: AP

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نےپنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اہمیں بہت افسوس ہے کہ ہمیں اس اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مجبور ہو کر یہ اتحاد چھوڑ رہے ہیں۔ آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمارے اعتماد کو بار بار ٹھیس پہنچائی۔ ججوں کی بحالی کے معمالے میں ہم سے کئے گئے تمام دعدے پسَ پشت ڈالے گئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جسٹس سعید الزماں صدیقی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق پرویز مشرف اتھارہ کو مستعفی ہونے تو انیس اگست کو جج بحال ہونے چاہئے تھے مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ کہا گیا کہ معاہدے قرآن یا حدیث نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا ہم نے وزارتوں کے بغیر اتحاد قائم رکھنے کی کوشش کی۔ اور اعلانَ مری کے مطابق ججز کی بحالی کے لئے بھی کوشش کرتے رہے۔

انہوں نے کہا ’’ اس وقت ملک جس دور سے گزر رہا ہے اس میں صدارتی امیدوار کے لئے سابق جسٹس سعید الزماں صدیقی سے بہتر کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کی بجائے گھر جانا گوارا کر لیا تھا۔ انہیں سونے میں بھی تولا جائے تو کم ہے‘‘

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اتحاد سے علیحدہ ہونے کے اعلان میں جلدی کی۔ انہوں نے کہا کہ دونون جماعتوں کا اتحاد ملک اور قوم کے مفاد میں تھا۔ انہون نے کہا ’’ مجھے امُید ہے مسلم لیگ ن مرکز میں حکومت توڑنے کی کوشش نہیں کرے گی جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حکومت نہیں توڑے گی‘‘