1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرف کا استعفی پاکستان کی سیاسی تاریخ کے لئے اہم لمحہ

18 اگست 2008

ماہرین نے پرویز مشرف کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کو پاکستانی سیاسی تاریخ کے لئے ایک اہم سنگ قرار دیا ہے۔ پاکستان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار اور صحافی عدنان رحمت نے کہا کہ پہلی مرتبہ پارلیمان نے فوج کے ساتھ مثبت مقابلہ کیا

https://p.dw.com/p/F0EV
تصویر: AP

عدنان رحمت نے ڈوئچے وئلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل یوں کبھی نہیں ہوا کہ جمہوری طاقتوں نے فوج کے آگے اس طرح کامیابی حاصل کی ہو۔

پرویز مشرف کے مستعفی ہونے میں تاخیر پر انہوں نے کہا کہ دراصل پرویز مشرف اپنے تمام تر حربے استعمال کرنے کی کوشش میں تھے اس لیے انہوں نے استعفی دینے میں دیری کی وگرنہ انہیں معلوم تھا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے ان کے آخری مہروں نے بھی انکا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

عدنان رحمت نے کہا کہ پرویز مشرف نے نہ صرف اپنے فوجی ساتھیوں کے ساتھ مشورے کئے بلکہ قانونی اور آئینی پیچ داو کے لئے قانونی مشیروں سے بھی مشورہ کیا۔ اور جن انہیں حتمی طور پر معلوم ہوا کہ کھیل انکے ہاتھ سے نکل چکا ہے تو مجبورا مستعفی ہوئے۔