1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرقِ وُسطےٰ ایک با ر پھر بین الاقوامی ایجنڈے پر

30 نومبر 2006

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس مشرق وُسطٰے پہنچ چکی ہیں۔ جمعرات کو اُنہوں نے مغربی اُردن کے شہر جیریکو میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلیلوں اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کے عمل کے امکانات پر بات چیت کی۔ بعد ازاں رائس نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے ساتھ بھی تبادلہء خیال کیا۔

https://p.dw.com/p/DYIE
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کی مغربی اُردن کے شہر جیریکو میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کی مغربی اُردن کے شہر جیریکو میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقاتتصویر: AP

فلسطینی صدر محمود عباس نے رائس کے ساتھ ملاقات کے بعد بتایا کہ فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان قومی وحدت کی حکومت تشکیل دینے کے موضوع پر ہونے والے مذاکرات آگے نہیں بڑھ رہے۔ رائس نے غزہ پٹی میں حالیہ فائر بندی کے لئے عباس کا شکریہ ادا کیا۔

اولمرٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد رائس نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر زور دیا کہ اُنہیں اپنی فائر بندی کا دائرہ مغربی اُردن تک بھی پھیلا دینا چاہیے تاکہ کئی ملین فلسطینیوں کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔