1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرقِ وُسطےٰ میں نئی امریکی سفارتی کوششیں

31 جولائی 2007

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے اپنے ساتھی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے ہمراہ مشرقِ وُسطےٰ کے ایک نئے سفارتی دَورے کا آغاز کیا ہے۔ رائِس اور گیٹس نے اپنے اِس نئے سفارتی مشن کا آغاز مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ سے کیا ہے۔ دونوں کا مقصد عرب دُنیا میں امریکہ کے حلیف ملکوں کی جانب سے عراق کی کمزور حکومت کے لئے تائید و حمایت حاصل کرنا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGm
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائستصویر: AP

واضح رہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں دہشت پسندانہ حملوں اور اغوا کے واقعات کے بعد عرب ممالک کے سفارتی مشنوں نے اپنی سرگرمیاں بڑی حد تک محدود کر دی ہیں۔

رائس اور گیٹس کا یہ غیر معمولی دَورہ واشنگٹن حکومت کی جانب سے مشرقِ وُسطےٰ میں اپنے حلیف ملکوں کے لئے دَس ارب ڈالر کی فوجی امداد کے اعلان کے فوراً بعد عمل میں آ رہا ہے۔ اِس امداد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اِس کا مقصد خِطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔