1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مظفرآباد: سکول وین دریا میں گرنے سے کم از کم 15 بچے جاں بحق

21 ستمبر 2010

پاکستان کے زیرانتظام جموں کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں منگل کے روز ایک سکول وین دریا میں جا گری جس میں 30 بچے سوار تھے۔

https://p.dw.com/p/PI0C
تصویر: Claudius Tesch

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ بدقسمت وین مظفرآباد کے قریبی علاقے گڑھی دوپٹہ میں دریائے جہلم میں جا گری۔ یہ علاقہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے 140 کلومیٹر شمال مشرق کی طرف واقع ہے۔

مظفرآباد کے سینیئر پولیس افسر غلام اکبر کے مطابق بس کے ڈرائیور اور چار بچوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ تاہم خدشہ ہے کہ باقی تمام بچے اس حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ امدادی کارکن حادثے کی جگہ سے اب تک 15 لاشیں نکال چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق بظاہر یہ حادثہ بس کا سٹیئرنگ جام ہو جانے کی وجہ سے پیش آیا، جسے ایک 40 سالہ ڈرائیور چلا رہا تھا۔ حادثے کے وقت بس دریائے جہلم کے کنارے ایک پہاڑی سڑک پر سفر کر رہی تھی۔

امدادی ادارے دریا میں گری اس سکول وین کو نکالنے کی کوشش کے علاوہ ابھی تک لاپتہ بچوں کی تلاش کا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں