1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مقابلے میں حصہ لینے کے لیے شرائط و ضوابط

9 نومبر 2016

ڈی ڈبلیو کے انعامی مقابلے میں حصہ لیجیے اور جیتیے متعدد قیمتی انعامات۔ اس انعامی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے شرائط و ضوابط یہ ہیں۔

https://p.dw.com/p/2SPdL
Urdu Magazin Gewinnspiel Sawal
تصویر: DW

دیکھیے آئندہ بدھ کو شام ساڑھے چھ بجے ڈی ڈبلیو کا سائنس، ماحولیات اور لائف اسٹائل کے موضوعات پر مشتمل میگزین’سوال‘ آج ٹی وی پر۔ اس میگزین سے متعلق ایک سوال آپ کے دلچسپ جوابات کا منتظر ہوگا اور فیس بک پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوابات پر دیے جائیں گے چھ آئی پیڈز اور بہت سے دیگر انعامات۔ کوئز کا سوال بدھ نو اکتوبر کو 'سوال' کی نشریات کے فورا بعد ڈوئچے ویلے اردو کے فیس بک صفحے پر پوسٹ کیا جائے گا۔

 انعام جیتنے کی شرائط:

اپنا جواب آپ کو ڈوئچے ویلے اردو کے فیس بک صفحے پر پوچھے گئے سوال کے نیچے ہی لکھنا ہے۔ کہیں اور لکھنے  پر وہ درست تصور نہیں کیا جائے گا۔

 مقابلے میں حصہ لینے کے لئے اپنے جوابات آپ ہمیں  اگلے ایک ہفتے تک بھیج سکتے ہیں۔ پروگرام نشر کیے جانے کے یعنی بدھ نو نومبر کے بعد ایک ہفتے تک آپ کے پاس یہ موقع ہوگا۔ 16 نومبر کے بعد موصول ہونے والے جوابات قبول نہیں کئے جائیں گے۔

 جواب بھیجنے والا شخص پاکستان  کا رہنے والا ہونا چاہیے۔ انعامات پوسٹ کے ذریعے پاکستان  بھر میں پہنچائے جائیں گے۔

آپ اپنے فیس بک اكاؤنٹ سے ایک مرتبہ سے زیادہ بھی جواب بھیج سکتے ہیں۔

 کسی بھی دوسرے صارف کا لکھا گیا کامنٹ کاپی کر کے اپنے نام سے پوسٹ کرنے والے صارفین کو مقابلے سے خارج کر دیا جائے گا۔

بالواسطہ لیکن اضافی لائکس کے لیے اپنے کامنٹ کے نیچے دوسرے صارفین یا فیس بک فرینڈز کو ٹیگ کرنا منع ہے۔

محض انعام حاصل کرنے کے لیے جعلی فیس بک اکاؤنٹ یا اکاؤنٹس بنانا منع ہے اور خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے جوابات مقابلے میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔

سوال دیکھنے اور اپنا جواب لکھنے کے لئے ڈوئچے ویلے کے مندرجہ ذیل فیس بک صفحے پر آئیں۔

 https://www.facebook.com/dw.urdu/