1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملائیشیائی ریاست ٹرانس جینڈرز کا ’علاج‘ کرے گی

عابد حسین
30 دسمبر 2017

ملائیشیا کی ایک ریاست نے ہیجڑوں یا ٹرانسجینڈرز میں ذہنی و شعوری تبدیلی پیدا کرنے کے طبی سلسلے کو اگلے برس شروع کرے گی۔ ریاستی حکومت کے پلان پر ہم جنس پرستوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2q8XY
Pakistan Transgender Protest in Islamabad
تصویر: Urooj Raza

مشرقِ بعید کے مسلمان آبادی والے ملک ملائیشیا کی ایک ریاست تیرنگانو کے اعلیٰ حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ اُن کی ریاست ہیجڑوں کے لیے ایک خصوصی تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے اور یہ اُن کی مجموعی شخصیت کو تبدیل کر کے رکھ دے گا۔ تیرگانو ریاست میں حال ہی میں ہیجڑوں کی آبادی کے حوالے سے ایک سروے بھی مکمل کیا گیا ہے۔

خواجہ سراؤں کو امریکی فوج میں نہیں رکھا جائے گا، ٹرمپ

ہم جنس پرستوں کی شادی، چینی معاشرہ بھی متاثر ہو سکتا ہے

بھارت: تیسری جنس کے لیے پہلا اسکول لیکن صنفی امتیاز جاری

پاکستانی ہیجڑوں کے دکھ کون سنے؟

ملائیشیائی ریاست کے ایک اہلکار غزالی طالب نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس کورس میں شرکت رضاکارانہ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ کورس میں شرکت کرنے والے ہیجڑوں یا ٹرانسجینڈرز کو طبی معلومات کے ساتھ ساتھ اُن کی ’نفسیاتی تطہیر‘ بھی کی جائے گی۔ اس خصوصی تربیتی پروگرام میں شریک ہونے والے مذہبی اسکالروں سے بھی گفتگو کریں گے۔

غزالی طالب تیرگانو ریاست کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسی ہیجڑا نما خواتین جو اب نارمل زندگی بسر کر رہی ہیں، اُن کو خاص طور پر نئے شریک ہونے والے ہیجڑوں کے ساتھ ملوانے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور یہ کورس کے شرکاء کو اپنی نارمل زندگی کے بارے میں مفید معلومات فراہم کریں گی۔

CSD Berlin
ٹرانسجینڈرز کے حقوق کی تنظیمیں کئی ممالک میں سرگرم ہیںتصویر: picture-alliance/E. Contini/NurPhoto

اس کورس کے شرکاء کو جبراً شریک کرنے حوالے سے غزالی طالب نے کہا کہ حکومت کی کوئی منشا اور مرضی نہیں کہ ان افراد کو تربیتی پروگرام میں زور اور زبردستی سے شامل کیا جائے۔ اس کورس کے حوالے سے تیرنگانو کے ہیجڑوں کے حقوق کی تنظیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ہیجڑوں کے حقوق کی تنظیم جسٹس فار سِسٹرز کی شریک چیرمین تھیلاگا صلاح تری کا کہنا ہے کہ اس کورس کے پروگرام سے اُن کی کمیونٹی کے افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ہیجڑوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سرگرم کارکن نِشا ایوب کا کہنا ہے کہ اس کورس سے اُن کی کمیونٹی معاشرے میں مزید تنہائی کا شکار ہو سکتی ہے اور یہ اُن کے حقوق کے منافی ہو گا۔