1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملازمت میں ترقی، فائدہ مند یا نقصان دہ

افسر اعوان29 اپریل 2009

ترقی ہر ملازمت پیشہ شخص کا خواب ہوتا ہے کیونکہ اس کے بہت سے فوائد میں سے ایک ہے اختیار یا اتھارٹی۔ لیکن حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوکری میں ترقی آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے

https://p.dw.com/p/HgRZ
ایک تحقیق کے مطابق نوکری میں ترقی حاصل کرنے والے افراد کے ذہنی دباؤ میں کم از کم دس فیصد اضافہ ہوجاتا ہےتصویر: picture alliance / dpa Themendienst

لندن کی یونیورسٹی آف وار ِوک میں حالیہ کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاب پروموشن ترقی حاصل کرنے والے افراد کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ اکنامکس اور سائیکالوجی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے مطابق نوکری میں ترقی حاصل کرنے والے افراد کے ذہنی دباؤ میں کم از کم بھی دس فیصد اضافہ ہوجاتا ہے، جبکہ ذمہ داریاں بڑھنے کی بدولت ایسے افراد کے پاس فرصت کے اوقات کم ہوجاتے ہیں نتیجتا بیمار ہونے کی صورت میں ان کے ڈاکٹر کے پاس جانے کے لئے دستیاب وقت میں بیس فیصد کمی واقع ہوجاتی ہے۔

Stress am Arbeitsplatz
تحقیقی ٹیم کے سربراہ محقق کرس بوائس کے مطابق جاب پروموشن اتنی خوش کن نہیں ہےتصویر: PA/dpa

اس تحقیق میں محققین اس مفروضے کو جانچنا چاہ رہے تھے کہ نوکری میں ترقی کے بعد اپنی ذات کی قدروقیمت میں اضافے کے احساس کی وجہ سے ایسے افراد کی زندگی بہتر ہوجاتی ہے۔ لیکن 1991 سے سال 2005 کے دوران پروموشن حاصل کرنے والے ایک ہزار افراد پر تحقیق کرنے کے بعد ڈاکٹروں کے سامنے یہ حیران کن نتائج سامنے آئے کہ نہ صرف ایسے افراد کی صحت پر کوئی اچھے اثرات مرتب نہیں ہوئے بلکہ وہ نسبتا زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ محقق کرس بوائس کے مطابق جاب پروموشن اتنی خوش کن نہیں ہے جتنا کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں۔ ان کی تحقیق کے مطابق سینیئر پوزیشن حاصل کرنے والے یا مینیجرز بننے والے افراد کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے اور یہ صرف محدود وقت یا عرصے کے لئے نہیں ہوتا کہ پروموشن کے فوری بعد تو ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوجائے مگر پھر دھیرے دھیرےاس دباؤ میں کمی واقع ہوجائے۔ کرس بوائس کے مطابق ترقی حاصل کرنے والےافراد کی صحت بہتر ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے، سوائے اسکے کہ ایسے افراد اپنے جنرل چیک اپ کے لئے ڈاکٹرز کے پاس جانے اور چھوٹی موٹی سرجریز کے لئے وقت نہیں نکال پاتے، جو کہ خوش ہونے کی بجائے بذات خود پریشان کن بات ہے۔