1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

منشیات کی اسمگلنگ، ایک اور اہم سرنگ دریافت

17 نومبر 2011

امریکہ اور میکسیکو کے مابین ایک خفیہ سرنگ دریافت کرنے کے بعد متعلقہ حکام نے قریب 14 ٹن ماریجوانا اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ امریکہ اور میکسیکو کے مابین اسمگلنگ کی غرض سے بنائی گئی یہ انتہائی اہم سرنگ قرار دی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/13CNm
تصویر: AP

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے سان دیاگو اور تیخوانہ کو ملانے والی چار سو میٹر طویل سرنگ منگل کو دریافت کی گئی۔ اس سرنگ سے ایک گوادم بھی متصل تھا، جہاں اسمگلنگ کی غرض منشیات اسٹور کی جاتی تھیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا واقع سان دیاگو کے اوٹے میسا نامی علاقے میں نکلنے والی اس سرنگ کے حصے سے 9 ٹن نشہ آور مواد ماریجونا کی کھیپ پکڑی گئی جبکہ باقی ماندہ نشہ آور مواد میکسیکو کے علاقے میں موجود اس خفیہ سرنگ سے قبضے میں لیا گیا۔

بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسان دیاگو میں تعینات امریکی امیگریشن اور کسٹمز کے ایک اعلیٰ اہلکار ڈیرک بینر نے بتایا کہ امریکی سرحد سے برآمد کیا گیا نشہ آور مواد ایک ٹرک میں لدا ہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Drogentunnel in Mexiko Flash-Galerie
امریکی حکام نے گزشتہ چاربرسوں کے دوران اسمگلنگ کی غرض سے بنائی گئی 75 خفیہ سرنگوں کا پتہ چلایا ہےتصویر: AP

بتایا گیا ہے کہ یہ سرنگ انتہائی عمدگی سے تیار کی گئی تھی، جہاں مصنوعی روشنی اور ہوا داری کا خصوصی خیال رکھا گیا تھا۔ یہ سرنگ چار فٹ اونچی جبکہ تین فٹ چوڑی تھی۔ امریکی حکام کے بقول اس سرنگ کی تعمیر کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ حال ہی میں تیار کی گئی تھی۔ اس سرنگ کی دریافت کو امریکی حکام نے منیشات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری اپنے آپریشن کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

امریکی حکام نے گزشتہ چاربرسوں کے دوران ایسی ہی 75 سرنگوں کا پتہ چلانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جن کی مدد سے میکسیکو سے امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی تھی۔

میکسیکو میں منشیات کی اسمگلنگ ایک انتہائی مہنگا کاروبار سمجھا جاتا ہے اور وہاں ایسی کئی مافیا کام کر رہے ہیں جو صرف منشیات کی اسمگلنگ کا کام کرتے ہیں۔ میکسیکو میں ان مافیا گروہوں اور حکومتی فورسز کے مابین جاری مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں 2006 ء سے اب تک قریب 45 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: حماد کیانی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں