1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موت کی سزا کا موضوع، تائیوانی فلم کن فیسٹیول میں

عاطف توقیر9 مئی 2016

موت کی سزا کے موضوع پر بنائی گئی انعام یافتہ تائیوانی فلم مشہور زمانہ کن فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ تائیوان میں آج کل اس موضوع پر عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/1IkQM
Frankreich Paris - PK zu Cannes Festival 2016
تصویر: Getty Images/D. Charriau

23 منٹ دورانیے کی فلم ’دا ڈے ٹو چُوز‘ لیون لی کی بنائی گئی فلم ہے۔ لیون لی خود بھی موت کی سزا کے خلاف آواز اٹھانے والے وکیل ہیں، حالاں کہ خود ان کی اہلیہ کو قتل کر دیا گیا تھا، تاہم وہ اپنے اس اصولی موقف پر آج تک ڈٹے ہیں کہ کسی بھی مجرم کو موت کی سزا نہیں دی جانا چاہیے۔

بین الاقوامی برادری کی جانب سے شدید دباؤ کے باوجود تائیوان میں موت کی سزا پر عمل درآمد رائج ہے۔ اس سزا کی عمومی مخالفت کے باوجود تائیوان میں متعدد حلقے یہ ضرور کہتے ہیں کہ بعض انتہائی حالات میں اس سزا پر عمل درآمد ضروری ہے۔ مارچ میں تائیوان کے درالحکومت تائی پے کی ایک سڑک پر ایک شخص نے ایک چار سالہ بچی کا گلا کاٹ دیا تھا، جس کے بعد اس موقف میں اور بھی زیادہ شدت پیدا ہوئی تھی۔

Cannes Festivalplakat 2016
کن فلم فیسٹیول کو ایک اہم فلمی ایونٹ قرار دیا جاتا ہےتصویر: Festival de Cannes

سوچاؤ یونیورسٹی کے جرمن زبان کے شعبے کے طالب علم نے اپنے پروڈیوسز چینگ کواگ یو  کے ساتھ مل کر یہ فلم بنائی۔

لی کا اس حوالے سے کہنا تھا، ’’میں اس کم دورانیے کی فلم میں جو اصل بات کرنا چاہتا ہوں، وہ ہے موت کی سزا۔‘‘

یہ فلم کن فلم فیسٹیول کے کم دورانیے کی فلموں کے شعبے میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہے۔ 11 تا 22 مئی تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول میں شامل اس فلم کو گزشتہ ماہ کیلی فورنیا کے یونیورسل ملٹی کلچرل فلم فیسٹیول میں ’بہترین ڈرامہ‘ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔