1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موٹے حضرات کیلوریز خرچ کریں

21 نومبر 2011

دنیا بھر میں موٹاپا ایک اہم سماجی مسئلہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کا ایک عارضہ بھی ہے۔ موٹاپا کسی طور بھی صحت مندی کی علامت تصوری نہیں کیا جاتا۔ اس کے انسانی جسم پر پیدا ہونے والے منفی اثرات مسلمہ ہیں۔

https://p.dw.com/p/13EOY
تصویر: Fotolia/zwolafasola

معالجین اور ماہرین غذائیات نے موٹاپے میں مبتلا افراد کو مشورہ دیا ہے کہ بھلے وہ کم کھاتے ہوں لیکن وہ اپنے جسم میں موجود کیلوریز کو وربھوک، زش اور جسمانی مشقت سے خرچ یا برن (Burn) کرنے کی بھی ضرور کوشش کریں۔ اس مناسبت سے وہ یہ عمل سارے دن میں مختلف ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ موٹاپے کے مسائل اور علاج کی مناسبت سے تازہ ریسرچ کی تفصیلات امریکی ڈائیٹک ایسوسی ایشن کےجریدے میں شائع ہوئیں ہیں۔ اس ریسرچ کو امریکی ریاست پینسیلوینیا کی میری ووڈ یونیورسٹی کے شعبہ نیوٹریشن اور ڈائیٹک کی اسسٹنٹ پروفیسر جیسیکا باخ مین (Jessica Bachman) کی نگرانی میں مکمل کرنے کے بعد اس کے اعداد و شمار کو عام کیا گیا ہے۔

Übergewichtiger Wassersportler auf der Warnow
موٹاپا ایک بیماری خیال کی جاتی ہےتصویر: picture alliance/dpa

انہوں نے اپنی ریسرچ میں امریکی شہریوں کی عادات کے علاوہ وزن بڑھنے یا کم ہونے کی دوسری اپروچز کا بھی احاطہ کیا ہے۔ مثلاً ان کے مطابق بعض لوگ بہت زیادہ کھاتے ہیں لیکن ان کا وزن کم رہتا ہے اور اس بارے میں ابھی تک طبی سائنس خاموش ہے۔ امریکہ میں ساٹھ فیصد لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زائد الوزن ہیں۔ باخ مین کے مطابق امریکی شہریوں کی خوراک کی عادات اور وہ کتنی کیلوریز خرچ کرتے ہیں، اس بارے میں بھی ریسرچر کے پاس ٹھوس شواہد اور مناسب اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔

محققین کے نزدیک نارمل وزن کے حامل افراد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اوسطً تین کھانوں کے علاوہ دو اسنیک بہت ہیں جب کہ زائد الوزن افراد کے لیے اوسطاً تین کھانے اور ایک اسنیک کافی ہو سکتا ہے۔ اسی طرح ایک نارمل انسان کو روزانہ کی بنیاد پر تقریباً اٹھارہ سو کیلوریز کو استعمال میں لانا اہم ہے جب کہ زائد الوزن افراد کو انیس سو سے دو ہزار کیلوریز کو خرچ کرنا ضروری ہے۔ باخ مین کے مطابق شدید بھوک میں اسنیک کا استعمال وزن بڑھنے کے عمل کو روک سکتا ہے۔ باخ مین کے مطابق تھوڑا تھوڑا مسلسل کھانے سے کم بھوک لگتی ہے اور زیادہ دیر بھوک برداشت کرنے بعد کھانا بھی زیادہ کھایا جاتا ہے۔ باخ مین کا یہ بھی خیال ہے کہ مسلسل کیلوریز کو خرچ کرنے والے افراد زیادہ ایکٹو ہوتے ہیں۔

Übergewichtiger Mann
موٹاپے کے جسم پر بہت سارے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیںتصویر: picture alliance/dpa

پروفیسر باخ مین اور ان کی ٹیم کی ریسرچ کو امریکی قومی ادارہ برائے صحت کی اسپانسر شپ بھی حاصل ہے۔ باخ مین موٹاپے کی ریسرچ میں کھانے کی عادات کو انسانی قد اور بدن کی کمیت کے درمیان تعلق کی پیمائش کے ساتھ دیکھتی ہیں۔ جسم کی کمیت یا باڈی ماس انڈیکس سے مراد انسانی قد اور وزن کے درمیان ربط ہے۔ جن افراد پر ریسرچ کی گئی ان کی عمریں پچیس سے سینتالیس برسوں کے درمیان تھیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں